فلم وانٹڈ (2009)

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش
وانٹڈ
Wanted7.jpg
وانٹڈ
تخلیق پربھودیوا
تحریر پوری جگنّادھ
ستارے سلمان خان
عائشہ ٹاکیہ
ونود کھنّا
پرکاش راج
اسیم مرچنٹ
مہیش منجریکر
اندر کمار
مہک چھائل
گووند نامدیو
سرفراز خان
موسیقی ساجد واجد
عکسبندی نرو شاہ
نمائش 18 ستمبر 2009
ملک بھارت
زبان ہندی اردو
میزانیہ 35 کڑور ہندوستانی روپے


وانٹڈ (انگریزی: wanted) (اردو: مطلوب) پربھو دیوا کی ہدایت کردہ بالی وڈ کی فلم ہے جس میں اداکار سلمان خان اور اداکارہ عایشہ ٹاکیا نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔ وانٹڈ تیلیگو فلم پوکیری کا ہندی اردو روپ ہے جس مین مہیش بابو نے اداکاری کی ہے اور ہدایتکاری پوری جگنّاتھ نے کی ہے۔

مرکزی خیال[ترمیم]

اس فلم کا بنیادی کردار ایک غنڈہ رادھے (اکشے کپور) کے گرد گھومتا ہے جو ایک نشانہ باز ہے اور غنی بھائی کیلئے کام کرتا ہے جو خود ایک مافیا رہنما ہے۔ رادھے کا کام غنی بھائی کے دشمنوں کا خاتمہ کرنا ہوتا ہے مگر اس کام کے دوران دشمنوں کا اضافہ ہی ہو جاتا ہے۔ رادھے بیپروا شخصیت کا مالک دکھایا گیا ہے۔ رادھے کو جھانوی عائشہ ٹاکیا کی محبت کا اظہار ششدر کردیتا ہے جو ایک خوبصورت دوشیزہ ہے مگر انسپیکٹر تلپاڈے کی بری نظر جھانوی پر ہوتی ہے جو اس بات سے بیخبر ہوتا ہے کے جھانوی کے دل میں رادھے کیلئے نرم گوشہ نن چکا ہے۔ جھانوی خود ایک عام سی لڑکی ہے جس کی نظر میں دنیا ایک برائی سے پاک جگہ ہے اور یہاں کچھ برا نہیں ہے۔ رادھے سے ملنے کیبعد اس کے نظریات بدلنے لگتے ہیں اور اس کی زندگی میں طوفان برپا ہو جاتا ہے۔

چاہے وہ گولڈن گینگ ہو یا داتا باؤلے گینگ، پر کسی کی نظر ممبئی شپر میں سب سے بڑا حصّہ حاصل کرنے میں پر رہتی ہے اور اس کا واحد طریقہ اس ہر طاقت کو راستہ سے مٹا دینا تھا جو سامنے آئے۔ ممبئی گروہوں کی جنگوں کا گڑھ بن چکا تھا۔ اور اس وقت کمشنر اشرف خان نے اس کو گناہوں سے پاک کرنے کا بیڑا اٹھایا اور اپنی پہلی مہم میں دو سو (200) مجرموں کو گرفتار کیا۔

غنی بھائی جب ممبئی واپس آتا ہے تو اشرف خان اسے گرفتار کر لیتا ہے۔ بدلے میں غنڈے اس کی بیٹی کو اغواء کر کے اس کی غیر مہذب فلم بنا لیتے ہیں۔ تشدد کرنے پر وہ اس راز کو کھول دیتی ہے کے گروہ میں پولیس کا مخبر ہے۔

معلومات کرنے پر یہ ظاہر ہوتا ہے کے وہ سابق پولیس افسر کا بیٹا ہے۔

اداکار[ترمیم]

سلمان خان ---- رادھے/ راجیو شیخاوت
عائشہ ٹاکیا ---- جھانوی
مہیش منجریکر ---- انسپیکٹر ٹالپاڈے
پرکاش راج ---- غنی بھائی
اسیم مرچنٹ ---- گولڈن
گووند نامدیو ---- اشرف خان
اندر کمار ---- اجے
ساجد علی
ونود کھنّا ---- شریکانت شیخاوت

استقبال[ترمیم]

باکس آفس[ترمیم]

وانٹڈ اب تک 70 کڑوڑ انڈین روپے کا کاروبار کر چکی ہے[1] (بغیر ٹیکس)۔ یہ اب تک 2009 کی کامیاب ترین فلم ہے۔ یہ فلم دل بولے ہڑپّا کے ساتھ نمائش پر لگی مگر سلمان خان کا نام لوگوں کو وانٹڈ کیطرف لے گیا۔

فلم نے باقی دنیا میں بھی اچھا کاروبار کیا۔ پاکستان میں اس نے پرانے سارے ریکارڈ توڑ دیے اور پہلے ہفتے میں سات لاکھ کا کاروبار کیا ہے جو کسی ہندی فلم کا سب سے زیادہ ہے۔

تنقید اور جائزہ[ترمیم]

وانٹڈ کا ملے جلے اور جامد تنقید ملی۔ سلمان خان کے کام کو تنقید نگاروں اور مداحوں نے زیادہ سراہا۔

تسلسل[ترمیم]

بونی کپور کے مطابق اس فلم کا دوسرا حصّہ جلد بنایا جائے گا۔

موسیقی[ترمیم]

اس فلم کی موسیق ساجد واجد نے ترتیب دی ہے۔

گیت[ترمیم]

گانوں کی فہرست
نمبر شمار گیت گلوکار دورانیہ
1. "عشق وشق"   کمال خان، سنیدھی چوہان، سوزان ڈی میلو 4:46
2. "دل لیکے"   شان (گلوکار), شریا گھوشال, سوزان ڈی میلو 4:35
3. "لے لے مزا لے"   سوزان ڈی میلو، سومیہ راؤہ، رشیکیش لمریکر، نکیتا نگم 4:11
4. "جلوہ"   واجد، ارل ڈی سوزا 4:31
5. "توسے پیار کرے ہے"   واجد، سنیدھی چوہان 3:47
6. "موسٹ وانٹڈ ٹریک"   سلمان خان 4:26
7. "لو می لو می"   واجد، امرتا کاک 4:06
8. "دل لیکے (ریمکس)"   شان، شریا گھوشال 3:15
9. "عشق وشق (ریمکس)"   کمال خان، سنیدھی چوہان، سوزان ڈی میلو 4:04
10. "جلوہ آن دی ہاؤس"   واجد، ارل ڈی سوزا 4:15
11. "توسے پیار کرے ہے – بھوجپوری مکھن ریمکس"   واجد، ارل ڈی سوزا، سنیدھی چوہان 4:55
12. "لو می لو می (ریمکس)"   واجد، امرتا کاک 4:43

حوالہ جات[ترمیم]


بیرونی راوبط[ترمیم]