قرنین

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش
ایک خلیۓ کے اندر موجود قرنین کے ریشوں کا خردبینی منظر۔

قرنین (جمع : قرانین) ایک لحمیہ (protein) کو کہا جاتا ہے جو کہ جلد سے متعلقہ ناخن ، بال ، سینگ وغیرہ میں بکثرت پائی جاتی ہے اور اسی وجہ سے اسکو قرنین کہتے ہیں جو کہ قرن سے بنا ہوا لفظ ہے جسکا مطلب سینگ کا ہوتا ہے اور اس قرن کے ساتھ ین کا اضافہ اصل میں اسکا کیمیائی تعلق ظاہر کرنے کیلیۓ لگایا جاتا ہے۔ انگریزی میں اسکو keratin کہا جاتا ہے جو کہ یونانی کے keras کے ساتھ tin کا کیمیائی تعلق کا سابقہ لگا کر بنایا گیا لفظ ہے۔ اس قسم کی لحمیات جب ایک خلیے میں موجود ہوں اور اس خلیے کے خلیاتی ڈھانچے کو بنانے میں اپنا کردار ادا کرتی ہوں تو ان کو خلوی قرانین (cytokeratins) کہا جاتا ہے۔