قومی شاہراہ 10

وکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی, تلاش

قومی شاہراہ 10 پاکستان کی دو اہم بندرگاہوں کراچی اور گوادر کو منسلک کرنے والی مرکزی شاہراہ ہے۔ اسے عام طور پر مکران ساحلی شاہراہ یا مکران کوسٹل ہائی وے (Makran Coastal Highway) کہا جاتا ہے۔

جدید شاہراہ کی تعمیر سے قبل کراچی اور گوادر ایک کچے راستے کے ذریعے منسلک تھے ، اور گوادر تک پہنچنے میں متعدد دن لگ جاتے تھے۔ اس جدید اور خوبصورت شاہراہ کی تعمیر سے دنوں کا سفر محض چند گھنٹوں کا سفر بن چکا ہے۔ یہ شاہراہ بلوچستان میں ذرائع نقل و حمل اور شاہراہوں کو بہتر بنانے کے منصوبے کا حصہ تھی، جس میں گوادر میں بین الاقوامی بندرگاہ اور ہوائی اڈے کا قیام بھی شامل ہے۔

دو رویہ یہ شاہراہ کراچی سے شروع ہو کر اورماڑہ اور پسنی سے ہوتی ہوئی گوادر پہنچتی ہے۔

یہ پاکستان کی خوبصورت ترین شاہراہوں میں سے ایک سمجھی جاتی ہے کیونکہ اس کے ایک جانب بلوچستان کے صحرائی و پہاڑی علاقے ہیں اور ایک جانب بحیرہ عرب کا نیلگوں پانی ٹھاٹھیں مارتا ہے۔

اس شاہراہ پر تعمیراتی کام کا آغاز 2001ء میں ہوا اور محض دو سال کے عرصے میں مقتدرہ قومی شاہراہ (نیشنل ہائی وے اتھارٹی) نے اسے مکمل کیا۔

[ترمیم] متعلقہ مضامین

ذاتی اوزار

متغیرات
ایکشنز
رہنمائی
ساتھی منصوبے
آلات