مدرسہ رحیمیہ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
مدرسہ رحیمیہ
قسماسلامی الہیات کے مکاتب فکر
قیام1718ء
الحاقسلسلہ نقشبندیہ، حنفی
مقامدہلی، بھارت

مدرسہ رحیمیہ دہلی میں واقع ایک دینی مدرسہ ہے۔ اس مدرسے کی بنیاد شاہ ولی اللہ کے والد شاہ عبد الرحیم دہلوی نے مغل بادشاہ اورنگزیب عالمگیر کے دور حکومت میں رکھی تھی۔[1] شاہ عبد الرحیم دہلوی کی وفات کے بعد 1718ء میں شاہ ولی اللہ نے مدرسے میں درس دینا شروع کیا۔ جلد ہی یہ مدرسہ اسلامی تعلیم کا ایک معروف ادارہ بن گیا اور اسے برصغیر پاک و ہند کے سب سے زیادہ با اثر مدرسہ تسلیم کیا جانے لگا۔[2] بعد میں جب شاہ ولی اللہ کا انتقال ہوا، تو ان کے بیٹے شاہ عبد العزیز، شاہ رفیع الدین اور شاہ عبد القادر نے یہاں پڑھانا شروع کیا، اس دوران شاہ عبد العزیز اس کے صدر تھے۔[3][4]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. Joseph Kitagawa (5 ستمبر 2013)۔ The Religious Traditions of Asia: Religion, History, and Culture۔ Routledge۔ صفحہ: 146–۔ ISBN 978-1-136-87590-8 
  2. Charles Allen (2006)۔ God's Terrorists: The Wahhabi Cult and the Hidden Roots of Modern Jihad۔ Abacus۔ صفحہ: 32۔ ISBN 978-0-349-11879-6 
  3. Sadia Dehlvi (26 دسمبر 2012)۔ THE SUFI COURTYARD: DARGAHS OF DELHI۔ HarperCollins Publishers۔ صفحہ: 234–۔ ISBN 978-93-5029-473-4 
  4. The Pakistan Review۔ Ferozsons.۔ 1966