نسرین قصوری

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

نسرین قصوری نے 1975ء میں بیکن ہاؤس اسکول کا آغاز ایک کمرے سے کیا۔ اب یہ اسکول انڈونیشیا، بنگلہ دیش، ملائیشیا، پاکستان، اومان، فلپائن، تھائی لینڈ، متحدہ عرب امارات اور برطانیہ میں 81 ہزار طلبہ کی تعلیم کے لیے سرگرداں ہے۔ 2002ء میں درمیانے طبقے تک اسکول کی تعلیم پہنچانے کے لیے ’’دی ایجوکیٹرز‘‘ کا آغاز کیا۔ اِس وقت ایجوکیٹرز اور بیکن ہاؤس کے 9؍ ممالک میں 19؍ لاکھ 5؍ہزار طلبہ و طالبات زیرِ تعلیم ہیں۔ 2002ء میں ڈسکوری سینٹر، بیکن ہاؤس نیشنل یونیورسٹی، ٹی۔ این۔ ایس بیکن ہاؤس اور 2003ء میں پریمیئر بس سروس شروع کی۔ 2004ء میں لاہور میں چائلڈ ڈویلپمنٹ سینٹر، 2005 میں بیکن انرجی لمیٹڈ اور پریمیئر ٹریڈنگ سروس کا آغاز کیا۔ نسرین قصوری کوئین میری کالج، لاہور، نیشنل کالج آف آرٹس، ایجوکیشن ایڈوائزری بورڈ پاکستان، پاکستان چیئر آف دی ورلڈ وائیڈ فنڈ اور کئی دیگر اداروں کے بورڈ کی رُکن ہیں۔

حوالہ جات[ترمیم]