نسیان

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
نسیان
مترادفایمنیسک سنڈروم، غائب دماغی، بھولنے کی بیماری
ویڈیو کی وضاحت
اختصاصعلم نفسیات, علم العصبیات
علاماتماضی کے واقعات کو یاد کرنے کی صلاحیت کا کھو جانا[1]
وجوہاتسر کی چوٹ، تھیامین کی کمی، فالج، دورے، ڈیمنشیا، شراب نوشی، دماغی رسولی، بعض دوائیں، [انسی فلائٹس]]، عارضی عالمی بھولنے کی بیماری، شدید نفسیاتی دباؤ[1]
تشخیصی طریقہعلامت کی بنیاد پر، رسمی جانچ کی مدد سے [1]
علاجوجہ کے مطابق[1]

نسیان یا بھولنے کی بیماری، ماضی کے واقعات کی یاد رکھنے کی صلاحیت یعنی یادداشت کا کھو جانا ہے۔ [1] یہ نقصان ایک مخصوص مدت کے دوران جزوی یا مکمل طور پر ہو سکتا ہے۔ [1] نسیان میں عام طور پر مہارتوں کو انجام دینے کی صلاحیت برقرار رہتی ہے اور صرف حقائق کو یاد رکھنے کی صلاحیت ختم ہوجاتی ہے۔ [1] یادداشت کا نقصان مختصر، مستقل لیکن مستحکم ہو سکتا ہے یا بتدریج بگڑ تی ہوئی ہو سکتی ہے۔ [1]

خطرے کے اسباب میں سر کی چوٹ ، تھامین کی کمی ، فالج ، دورے ، ڈیمنشیا ، شراب نوشی ، دماغی رسولی ، بعض ادویات، انسیفلائٹس ، عارضی عالمی بھولنے کی بیماری اور شدید نفسیاتی دباؤ شامل ہیں۔ [1] بنیادی طریقہ کار پوری طرح سے سمجھ نہیں جا سکتا ہے، اگرچہ دماغ کے مختلف حصے اس میں شامل ہو سکتے ہیں۔ [1] اس کی مخلتف اقسام میں سبب واقعہ سے پہلے ، سبب واقعہ کے بعد اور ایک مخصوص حسی نظام سے متعلق، شامل ہیں ۔ [1] تشخیص علامت پر مبنی ہو سکتی ہے اور باضابطہ جانچ کے ذریعے اس کی تائید کی جا سکتی ہے۔ [1] نسیان ، خراب ترغیب، توجہ یا استدلال کی صلاحیت سے مختلف بیماری ہے۔ [2]

اس بیما ری کے انتظام میں بنیادی وجہ کو حل کرنا شامل ہے ۔ [1] میموری ایڈز یا مشاورت اس میں مفیدثابت ہو سکتی ہے۔ [3] کوئی دوائیں ایسی سپلیمنٹس نہیں ہیں جو مدد گار ثابت ہوں۔ [3] مستقل یا بگڑتے ہوئے مسائل والے لوگ، اکثر جدوجہد کرتے ہیں۔ [1]

اس بیماری کی مجموعی شرحیں واضح نہیں ہیں۔ [3] تقریباً 12فیصد افراد کو سر میں چوٹ لگنے کے بعد پریشانی ہوتی ہے، جب کہ 18فیصد تک مسائل ، تناؤ سے متعلق ہو سکتے ہیں۔ [3] ا قرون وسطیٰ سے یہ بات جانی جاتی ہے کہ یادداشت کا تعلق دماغ سے ہوتا تھا۔ [4] اصطلاح قدیم یونانی 'فراموشی' سے from ہے۔ ؛ from ἀ- ؛ 'بغیر' اور μνήσις (mnesis) 'میموری' سے اخذ کی گئی تھی . [5]

حوالہ جات:[ترمیم]

  1. ^ ا ب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ ر​ "Amnesia - Brain, Spinal Cord, and Nerve Disorders"۔ Merck Manuals Consumer Version۔ 26 فروری 2021 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 26 فروری 2021 
  2. "Amnesias - Neurologic Disorders"۔ Merck Manuals Professional Edition۔ 24 جون 2021 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 27 فروری 2021 
  3. ^ ا ب پ ت Sangeeta Sharma (2019)۔ The 5-Minute Clinical Consult 2020 (بزبان انگریزی)۔ Wolters kluwer india Pvt Ltd۔ صفحہ: 40–41۔ ISBN 978-93-89702-05-7۔ 24 جون 2021 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 24 اپریل 2021 
  4. Alan J. Parkin (2013)۔ Memory and Amnesia: An Introduction (بزبان انگریزی)۔ Psychology Press۔ صفحہ: 85۔ ISBN 978-1-135-06436-5۔ 24 جون 2021 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 24 اپریل 2021 
  5. David Myland Kaufman، Mark J. Milstein (2012)۔ Kaufman's Clinical Neurology for Psychiatrists E-Book (بزبان انگریزی)۔ Elsevier Health Sciences۔ صفحہ: 109۔ ISBN 978-1-4557-4004-8۔ 24 جون 2021 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 24 اپریل 2021