ودیادھر بھٹاچاریہ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

ودیادھر بھٹاچاریہ ( (بنگالی: বিদ্যাধর ভট্টাচার্য)‏ ) (1693-1751) جے پور ، راجستھان کے چیف آرکیٹیکٹ اور سٹی پلانر تھے۔ [1] مغربی بنگال کے نیہاٹی سے ان کا تعلق تھا۔ وہ امبر ریاست میں جونیئر آڈیٹر کے طور پر کام کر رہے تھے ۔ 1727ء میں مہاراجہ سوائی جئے سنگھ II نے جے پور شہر کی تعمیر کی منصوبہ بندی کے لیے ان سے رابطہ کیا ۔ انھوں نے شہر کا گرڈ پر مبنی ماڈل بنانے کے لیے شلپا شاستر اور واستو شاستر کے اصولوں کا استعمال کیا تھا ۔

ودیادھر گارڈن[ترمیم]

گالتاجی کے قریب گھاٹ کی گنی میں واقع ودیادھر باغ پروہت ودیادھر بھٹاچاریہ کی یاد میں بنایا گیا تھا۔  1988 ء میں تعمیر شدہ اس باغ کو "شلپ شاستر" کی بنیاد پر ڈیزائن کیا گیا تھا۔ شلپ شاشتر ہندوستانی فن تعمیر کے موضوع پر ایک قدیم کتاب ہے جس کا ذکر ودیادھر بھٹاچاریہ نے جے پور کے گلابی شہر کو ڈیزائن کرتے وقت کیا تھا۔ باغ کی تعمیر سے پہلے سسودیا گارڈن کے قریب واقع یہ علاقہ انگور کا باغ تھا۔ [2]

جے پور کی ایک وادی کی آغوش میں استادہ اس باغ میں شفاف پانی، پرسکون جھیلیں، پھولوں کی کیاریاں ر اور حسین انداز میں سجائی گئیں دوسری چیزیں دعوت نظارہ دیتی ہیں۔ ۔ یہ باغ عصری ہندو اور مغل طرز باغبانی کا کا بہترین امتزاج ہے۔ [3]

  1. "Jaipur - The Pink City"۔ 17 جولا‎ئی 2011 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 05 جولا‎ئی 2011 
  2. "Vidyadhar Garden Jaipur"۔ www.jaipur.org.uk 
  3. "Tourist Places Jaipur Rajasthan"۔ Official Site of Jaipur (بزبان انگریزی)