وفد حضرموت

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

وفد حضرموت (یمن کا ایک شہر ہے) وفد کندہ کے ہمراہ میں بارگاہ رسالت میں حاضر ہوا یہ لوگ بنی وليعہ شاہان حضرموت حمدہ ومخوس ومشرح اور ابضعہ تھے یہ لوگ اسلام لائے۔ مخوس بن معدی کرب بن ولیعہ اپنے ساتھیوں کے ساتھ جب حاضر ہوئے تو انھیں لقوہ ہو گیا ان میں سے کچھ لوگ واپس آئے تو عرض کی ہمارے سردار کو لقوہ ہو گیا آپ ہمیں اس کی دوا بتائیں آپ نے فرمایا ایک سوئی لو اسے آگ میں گرم کروپھر اس کی دونوں پلکوں کو الٹو بس اسی میں اس کی شفا ہے۔ رسول اللہ نے پوچھا تم نے یہاں سے روانہ ہوتے وقت کیا کہا تھاجس کی وجہ سے سزا ملی انھوں نے بتایا کہ معاویہ بن سفیان کے بارے متکبرانہ الفاظ کہے تھے جو اللہ کو ناگوار گذرے۔ جب وہی کیا جو رسول ا للہ نے فرمایا تھا تو درست ہو گئے۔ معاویہ بن سفیان کو حکم دیا کہ انھیں ٹھہرائیں وہ ان کے ساتھ پیادہ روانہ ہوئے جبکہ وہ اونٹ پر سوار تھے معاویہ نے انھیں کہا کہ اپنا جوتا مجھے دیں میں پہن لوں وہ کہنے لگے تمھارے پہننے کے بعد میں اسے نہیں پہن سکتا،انھوں نے ساتھ بیٹھنے کو کہا تو کہنے لگے تم بادشاہوں کے ہم نشینوں میں سے نہیں ہو،جب انھوں نے کہا کہ گرمی کی شدت میرے پاؤں جلاتی ہے تو کہنے لگے میرے اونٹ کے سائے مین چل سکتے ہو یہی شرف کافی ہے۔ مخوس نے کہا یا رسول اللہ اللہ سے دعا کریں اللہ میرے ہکلے پن کو دور کرے آپ نے ان کے لیے دعا فرمائی اور انھیں کچھ غلہ سالانہ طور پر حضرموت کی پیداوار سے عطا فرمایا۔ [1]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. طبقات ابن سعد حصہ دوم،صفحہ ،92 محمد بن سعد ،نفیس اکیڈمی کراچی