ویکیپیڈیا:منتخب مقالے/اکتوبر , 2007

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم (570 تا 632 عیسوی) دنیاوی تاریخ میں اہم ترین شخصیت کے طور پرنمودار ہوۓ اور انکی یہ خصوصیت عالمی طور (مسلمانوں اور غیرمسلموں دونوں جانب) تسلیم شدہ ہے۔ آپ کی کنیت ابوالقاسم تھی۔ مسلمانوں کا عقیدہ ہے ، محمد صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم خالق کی طرف سے انسانیت کی جانب بھیجے جانے والے انبیاءاکرام کے سلسلے کے آخری نبی ہیں جنکو اللہ نے اپنے دین کی درست شکل انسانوں کی جانب آخری بار پہچانے کیلیۓ دنیا میں بھیجا۔

570 ء مکہ میں پیدا ہونے والے محمد صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم پر قرآن کی پہلی آیت چالیس برس کی عمرمیں نازل ہوئی۔ انکا وصال تریسٹھ (63) سال کی عمر میں 632ء میں مدینہ میں ہوا، مکہ اور مدینہ دونوں شہر آج کے سعودی عرب میں حجاز کا حصہ ہیں۔ حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم بن عبداللہ بن عبدالمطلب بن ھاشم بن عبد مناف کے والد کا انتقال انکی دنیا میں آمد سے قریبا چھ ماہ قبل ہو گیا تھا اور جب انکی عمر چھ سال تھی تو انکی والدہ حضرت آمنہ بھی اس دنیا سے چلی گئیں۔ عـربـی زبان میں لفظ محمد کے معنی ہیں ' جسکی تعریف کی گئی' یہ لفظ اپنی اصل حـمـد سے ماخوذ ہے جسکا مطلب ہے تعریف کرنا۔ یہ نام ان کے دادا حضرت عبدالمطلب نے رکھا تھا۔