مندرجات کا رخ کریں

پاٹ شریف

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

پاٹ شریف (انگریزی: Pat Sharif) پاکستان کے صوبہ سندھ کے ضلع دادو میں دریائے سندھ کے کنارے قائم ایک قدیم شہر ہے جو پرانے زمانے سے اسلامی تعلیمات، علم و ادب اور علما، عارفوں اور فقیہوں کا مرکز رہا ہے۔

تاریخ اورعلم ادب

[ترمیم]

پاٹ شریف دادو کے شمال میں دریائے سندھ کے کناری پر واقع ہے۔ پاٹ شریف تاریخی طور پر سندھ میں ارغون اور مغل حکمرانی کے دور سے صفحہ ہستی پر موجود ہے۔ ارغون، ترخان اور مغل دور سے لے کر برطانوی ہندوستان کے عرصے تک اسلامی تعلیمات اور علما کا مرکز رہا۔ پاٹ شریف کے علما، فقیہ اور قاضی سندھ بھر میں مشہور تھے۔ سندھ کے کئی لوگ یہاں کے علما اور فقیہوں سے فیض یاب ہوئے۔ پاٹ شریف میں کئی مدارس قائم تھے۔[1] برطانوی ہندوستان میں بھی یہ شہر اسلامی تعلیمات اور علم ادب کا مرکز تھا۔ علامہ آئی آئی قاضی کے آباءُاجداد کا تعلق بھی اس شہر سے ہے۔ تحفۃ الکرام کے مصنف میر میر علی شیر قانع ٹھٹوی لکھتے ہیں کہ سیوستان (سیہون) کی سرکار میں پاٹ ایک گاؤں ہے۔ حیدر ہروی نامی صاحب دیوان شاعر اور عالم یہاں رہتے ہیں جو میرزا حسن بیگ کے دور میں سندھ میں آیا اور اس شہر میں رہائش پزیر ہوا اور یہیں وفات پائی۔[2] اس وقت بھی یہ شہر علم ادب کا مرکز ہے۔ اس وقت اس شہر کی آبادی 30 ہزار کے قریب ہے۔

حوالہ جات

[ترمیم]