پرمندر سوڈھی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

پرمندر سوڈھی (پیدائش: 27 ستمبر 1960) ہندوستان کے پنجابی زبان کے ایک لکھاری، شاعر ،ادیب اور ادبی و علمی کتابوں کے ترجمہ کار ہیں۔ پرمندر سوڈھی جاپان کے شہر اوکاسا میں اس وقت رہائش پزیر ہے۔۔ پنجاب کے ادبی جہان میں جاپان کی شہرہ آفاق شعری صنف ہائیکو کی واقفیت کرانے کا سہرا بھی پرمندر سوڈھی کے ہی سر بندھتا ہے۔

زندگی[ترمیم]

پرمندر سوڈھی کا آبائی گاؤں چندی گڑھ کے نزدیک دیال پور سوڈھیاں ہے اور اسی علاقے سوڈھیاں کی نسبت سے ان کے نام میں سوڈھی لفظ کا اضافہ ہے جو ہندوستان کے ادبی لوگوں کی روایت رہی ہے کہ اپنے آبائی علاقے کا نام اپنے نام یا تخلص کا حصہ بنایا کرتے تھے۔ جیسے داغ دہلوی ، اکبر الہ آبادی اور سرو سہارنپوری پوری وغیرہ پرمندر سوڈھی 27 ستمبر 1960 کو بھارتی پنجاب کے شہر فیروز پور میں پیدا ہوئے۔ ان کے والد کا نام راجندر سنگھ اور ان کی ماں کا نام سنتوش کماری ہے۔ پرمندر سوڈھی کا بچپن ننگل ڈیم کی وجہ سے مشہور شہر ننگل میں گذرا۔ پرمندر سوڈھی نے ننگل کے سرکاری اسکول سے 1976 میں میٹرک کا امتحان پاس کیا۔ اور اس کے بعد کالج کی پڑھائی کے لیے انندپور صاحب خالصہ کالج میں داخلہ لیا۔ انندپور صاحب خالصہ کالج سے بی اے کا امتحان پاس کیا اور اس کے بعد پنجابی یونیورسٹی پٹیالہ سے 1981 میں صحافت کی تعلیم اور ڈگری حاصل کی۔ یہاں سے وہ پنجاب یونیورسٹی چندی گڑھ چلے گئے اور وہاں سے 1983 میں پنجابی زبان میں ایم اے کیا۔ پھر جب پنجاب کے حالات بہت بگڑ گئے تو پرمندر سوڈھی (جو اس وقت پی ایچ ڈی کر رہے تھے )نے اپنی پی ایچ ڈی ادھوری چھوڑ دی اور 1986 میں جاپان چلے گئے۔ اور پھر وہیں جاپان میں ہی اپنا کاروبار شروع کر لیا۔ [1]لیکن ادب اور لکھنے پڑھنی کا جو شوق تھا وہ برابر پھلتا پھولتا رہا۔

تخلیقات[ترمیم]

پرمندر سوڈھی کی اب تک شائع ہونے والی علمی ادبی تخلیقات اور تراجم ؛

شعری مجموعے[ترمیم]

  • اتسوَ (1990)
  • تیرے جان توں بعد (2000)
  • اک چڑی تے مہاننگر (2002)
  • سانجھے ساہ لیندیاں (2008)
  • جھیل وانگ رکو (2009)
  • پتے دی مہانیاترا (2010)
  • پل چھن جینا (2013)

تراجم[ترمیم]

  • سچائیاں دے آر پار (1993)
  • دھمپد (بدھ بانی دا سرل(آسان) پنجابی روپ، 2003، 2007)[2]
  • آدھونک(جدید) جاپانی کہانیاں (1993)
  • اجوکی جاپانی کویتا(شاعری) (2007)
  • جاپانی ہائکو شاعری ( چون، ترجمہ، 2000)
  • گیتا (2004)
  • اشٹاوکر گیتا (2014)
  • سنسار پرسدھ کتھن (2015 وچّ چھپ رہی)

دیگر[ترمیم]

  • چینی درشن : تاؤواد (1997)

٭ ربّ دے ڈاکیے (2005، 2007، 2014)[2]

  • سنسار پرسدھ محاورے (سمپادن، 2007، 2008)[3]
  • قدرت دے ڈاکیے

حوالہ جات[ترمیم]

  1. "جاپان وچّ پنجابی ساہت دا جھنڈا بردار: پرمندر سنگھ سوڈھی --- ستنام سنگھ ڈھاء"۔ 06 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 18 ستمبر 2020 
  2. ^ ا ب "ہند-پاک دوستی منچ ولوں پرمندر سوڈھی دے سنمان دا اعلان"۔ پنجابی ٹربیون۔ 06 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 18 ستمبر 2020 
  3. "Parminder Sodhi Official website"۔ 06 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 03 دسمبر 2018