ڈاکٹر مغیث الدین شیخ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

ماہر تعلیم ، جامعہ پنجاب کے سابق ڈین بانی ڈائریکٹر انسٹی ٹیوٹ آف ماس میڈیا کمیونیکیشن پنجاب یونیورسٹی[1]

پیدائش[ترمیم]

ڈاکٹر مغیث الدین شیخ یکم جنوری 1951ء کو لاہور میں پیدا ہوئے۔

تعلیم[ترمیم]

پروفیسر مغیث نے 1976ء میں پنجاب یونیورسٹی سے ایم اے صحافت اور 1977ء میں ایم اے سیاسیات کیا۔ انھوں نے آسٹریا میں دو مرتبہ میڈیا اینڈ گلوبلائزیشن میں پوسٹ ڈاکٹریٹ فیلو شپ بھی کی۔ انھوں نے امریکا کی یونیورسٹی آف آئیووا سے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی۔

عملی زندگی[ترمیم]

ڈاکٹر مغیث الدین نے 1976ء میں گومل یونیورسٹی سے بطور لیکچرر اپنے تدریسی سفر کا آغاز کیا۔ 1982ء میں انھوں نے پنجاب یونیورسٹی شعبہ صحافت کو بطور اسسٹنٹ پروفیسر جوائن کیا۔ 1998ء میں ترقی پا کر ڈاکٹر مغیث پنجاب یونیورسٹی میں پروفیسر تعینات ہو گئے۔

وہ 40 سال سے زائد صحافت کے استاد رہے۔ وہ ناروے کی اوسلو یونیورسٹی کالج میں بھی پڑھاتے رہے۔

وہ 2003ء سے 2009ء تک ادارہ علومِ ابلاغیات کے ڈائریکٹر تعینات رہے۔ 2005ء سے 2011ء تک پنجاب یونیورسٹی کے ڈین آف فیکلٹی آف بیہیویرل اینڈ سوشل سائنسز رہے۔

ڈاکٹر مغیث 2002ء سے 2005ء تک چیئرمین ہال کونسل پنجاب یونیورسٹی مقرر رہے۔ وہ 2006ء سے 2007ء تک اسٹوڈنٹ ایڈوائزری کمیٹی کے چیئرمین بھی رہے۔

اعزازات[ترمیم]

انھیں پاکستان میں 2005ء میں زلزلہ زدگان کے لیے ہنگامی بنیادوں پر ایف ایم ریڈیو قائم کرنے پر اقوامِ متحدہ نے بھی ایوارڈ سے نوازا۔ اس کے علاوہ بھی دنیا کے مختلف تعلیمی اداروں اور ریسرچ سینٹرز نے ڈاکٹر مغیث کی خدمات کو سراہا اور انھیں کئی ایوارڈز سے نوازا گیا

وفات[ترمیم]

بوجہ کرونا وائرس 25 جون 2020ء کو لاہور میں وفات پاگئے،[2]

  1. https://baaghitv.com/prof-dr-maghisuddin-sheikh-passed-away-last-year-ali-imran-shaheen/
  2. https://www.humsub.com.pk/328778/lubna-zaheer-65/