ڈی این اے تنسخ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش

ڈی این اے تنسخ (tanassukh) کو سادہ الفاظ میں ---- ڈی این اے کی تکرار کرنا ---- کہا جاسکتا ہے اور اسکا مطلب ہے ، ڈی این اے کو بنانا یا تیار کرنا۔ اسکو انگریزی میں DNA replication یا DNA synthesis کہا جاتا ہے۔ ایک جاندار کے خلیات میں یہ عمل بہت سے مراحل پر کیا جاتا ہے جسمیں سے ایک اہم مثال خلیاتی تقسم ہے۔ ہر خلیہ کا دو بند DNA سالمہ (double stranded DNA molecule) ، خلیہ کی تقسیم سے قبل کاپی یا نقل تیار کرکے اپنی اصل مقدار کا دوگنا کرلیا جاتا ہے اور پھر یہ آدھا آدھا نۓ بننے والے دونوں خلیات میں چلا جاتا ہے۔

حقیقی المرکز خلیات (یعنی ایسے خلیات جن میں مرکزہ پایاجاتاہے) میں یہ تنسخ کا عمل انقسام (mitosis) اور انتصاف (meiosis) سے قبل، خلیہ کی دوران خلیہ کے S مرحلہ پر انجام دیاجاتا ہے۔ اس طرح ایک دوبند DNA سے ، دو نۓ ، دوبند DNA کے جو سالمے بنتے ہیں ان میں سے ہر ایک میں ، دو میں سے ایک بند ، اصل ہوتا ہے جو کہ اولین خلیہ سے آتا ہے اور دوسرا بند ، نیا نقل کرکے تیار کیا ہوا ہوتا ہے --- گویا مزید سادہ الفاظ میں یوں کہیۓ کہ نۓ بننے والے دو DNA کے سالموں میں سے ہر ایک میں آدھا حصہ (ایک بند) پرانا اور اصل ہوتا ہے اور آدھا حصہ (دوسرابند) نیا اور نقل ہوتا ہے --- اس لحاظ سے دیکھا جاۓ تو چونکہ اس تنسخ کے دوران آدھا DNA محفوظ رہتا ہے اسلیۓ اسکو نیم محافظ (semiconservative replication) بھی کہا جاتا ہے۔