گلواون

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش

گلواون ایٹم کے مرکزے کے اندر ایسے بنیادی ذرات ہوتے ہیں جو قوی تعاملات (strong interaction) کا سبب بنتے ہیں۔ یہ بوزون کے خاندان سے تعلق رکھتے ہیں اور مختلف کوارک کو آپس میں جوڑنے کا کام انجام دیتے ہیں۔ گلو انگریزی میں گوند کو کہتے ہیں جو مختلف چیزوں کو جوڑ دیتا ہے۔ گلواون بھی کوارک کو جوڑ دیتا ہے۔ کوارک کے اس طرح جڑ جانے سے نیوٹرون اور پروٹون وغیرہ وجود میں آتے ہیں۔

ایک نیوٹرون کے اندر تین کوارک ہوتے ہیں جن کے درمیان مسلسل گلواون کا تبادلہ ہوتا رہتا ہے۔


فوٹون کی طرح گلواون کی بھی حالت سکون کی کمیت صفر ہوتی ہے، دونوں پر کوئی برقی چارج نہیں ہوتا اور دونوں کا spin نمبر ایک ہوتا ہے۔ لیکن فوٹون کے برعکس گلواون کلر چارج کے حامل ہوتے ہیں۔ فوٹون عام حالت میں آپس میں نہیں چپکتے۔ گلواون کوارک سے بھی چپک سکتے ہیں اور آپس میں بھی۔

جس طرح الیکٹرومیگنیٹک تعاملات میں فوٹون کا تبادلہ ہوتا ہے اسی طرح قوی تعاملات میں کوارک کے درمیان گلواون کا تبادلہ ہوتا ہے۔
کل آٹھ طرح کے گلواون ہوتے ہیں۔ ان میں سے چھ گلواون پر دو دو کلر چارج ہوتے ہیں، ایک گلواون پر چار کلر چارج ہوتے ہیں جبکہ آخری گلواون پر چھ کلرچارج ہوتے ہیں۔[1] اسکے برعکس ہر کوارک پر صرف ایک کلر چارج ہوتا ہے۔ لیپٹون (جیسے الیکٹرون یا نیوٹرینو) پر نہ کوئی کلر چارج ہوتا ہے اور نہ ہی یہ کلر چارج کی اسٹرونگ فورس سے جوڑے جا سکتے ہیں۔

بنیادی ذرات[ترمیم]

بنیادی ذرات (Elementary Particles)
ذرہ ہر نسل میں اقسام نسلیں ضد ذرہ کلر چارج تعداد
کوارک (فرمیون) 2 3 جوڑا 3 36
لیپٹون (فرمیون) 2 3 جوڑا کوئی نہیں 12
گلواون (بوسون) 1 1 خود 8 8
W (بوسون) 1 1 جوڑا کوئی نہیں 2
Z (بوسون) 1 1 خود کوئی نہیں 1
فوٹون (بوسون) 1 1 خود کوئی نہیں 1
Higgs (بوسون) 1 1 خود کوئی نہیں 1
کل تعداد 61


Standard Model کے مطابق بنیادی ذرات۔صرف فوٹون اور گلواون غیر مادی (mass less) ذرات ہیں۔




















بنیادی قوتیں[ترمیم]

بنیادی قوتیں چار طرح کی ہوتی ہیں۔

قوت موجودہ نظریہ قوت کیلئے ذرہ تقابلی طاقت گھٹاو حد ۔ میٹر میں برتاو
قوی
(Strong interaction)
Quantum chromodynamics
(QCD)
گلواون 1038 گنا 10−15 صرف کشش
الیکٹرومیگنیٹک
(Electromagnetic)
Quantum electrodynamics
(QED)
فوٹون 1036 گنا \frac{1}{r^2} لا محدود کشش و دھکیل
نحیف
(weak force)
Electroweak Theory
(EWT)
W اور Z بوزون 1025 گنا  \frac{1}{r} \ e^{-  m_{W,Z} \ r} 10−18 صرف کشش
کشش ثقل
(Gravitation)
عمومی اضافیت
(GR)
گریویٹون؟ (فرضی) 1 گنا \frac{1}{r^2} لا محدود صرف کشش














مزید دیکھیئے[ترمیم]

حوالے[ترمیم]

  1. ^ [1]