گلیڈی ایٹر (فلم)
وکیپیڈیا سے
| گلیڈی ایٹر (Gladiator) | |
|---|---|
فلم کا اشتہاری پوسٹر |
|
| ہـدایـات | رڈلے اسکاٹ |
| تـخلـیق | ڈوگلس وک ڈیوڈ فرانزونی برانکو لوسٹگ |
| تـحریـر | ڈیوڈ فرانزونی جون لوگان ولیم نکلسن |
| ستارے | رسل کرو جیکوئن فونیکس کونی نیلسن اولیور ریڈ رچرڈ ہیرس ڈیرک جیکبی جیمون ہونسو رالف موئیلر |
| موسیقی | ہانس زیمر لیزا جیرارڈ |
| ادارت | پیٹرو اسکالیا |
| تقسیم کاری | ڈریم ورکس (امریکہ) یونیورسل اسٹوڈیوز (بیرون ملک) |
| نمائش | |
| وقت دورانیہ | 154 منٹ ( |
| ملک | |
| زبان | انگریزی |
| میزانیہ | 103,000,000 ڈالر |
| جملہ آمدن | 457,640,427 ڈالر |
| All Movie Guide profile | |
| IMDb profile | |
2000ء میں نشر ہونے والی ایک رزمیہ فلم جس کے لیے ہدایات رڈلے اسکاٹ نے دیں جبکہ رسل کرو، جیکوئن فونیکس، کونی نیلسن، جیمون ہونسو، ڈیرک جیکبی اور رچرڈ ہیرس نے اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔ کرو نے جنرل میکسیمس ڈیسیمس میریڈیس کا کردار ادا کیا جو جاہ طلب شہزادے کوموڈس (فونیکس) کے ہاتھوں قتل ہونے والے سلطنت روما کے شاہ مارکس اوریلیس کا دوست تھا۔ بعد ازاں پوری کہانی گرفتار اور پھر غلام بنائے جانے والے میکسیمس کے گرد گھومتی ہے کہ وہ کس طرح اکھاڑے کے غلام پہلوانوں (Gladiators) میں مقبولیت حاصل کرنے کے بعد اپنے اہل خانہ اور شاہ کے قتل کا بدلہ لیتا ہے اور ملک میں جمہوریت بحال کرتا ہے۔ فلم نے 73 ویں اکیڈمی ایوارڈز کی تقریب میں 5 اکیڈمی ایوارڈز جیتے جن میں بہترین فلم کا ایوارڈ بھی شامل تھا۔ فلم کے جنگی اور جذباتی مناظر نے بڑے پیمانے پر شائقین کی داد سمیٹی۔ اس فلم کی کامیابی نے ہی قدیم تاریخی رزمیہ فلموں کو دوبارہ عروج بخشا جس کے بعد ٹرائے، الیگزینڈر، 300 اور اسکاٹ کی ہی تیار کردہ کنگڈم آف ہیون منظر عام پر آئیں۔