گھر صفحہ

وکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی, تلاش

گھر صفحہ (جمع: گھر صفحات - انگریزی homepage) سے مراد ایک ایسے یوت (URL) یا محلی ملف (local file) کی ہوا کرتی ہے کہ جو متصفح جال یعنی web browser کو شروع کرنے (یا کھولنے) پر خود کار طریقے سے یا اپنے آپ اثقال (load) ہوجایا کرتی ہے اور اس ملف سے متعلقہ صفحۂ جال، شمارندے کے تظاہرے (screen) پر نظر آنے لگتا ہے؛ یہی مقصد شمارندے پر گھر صفحے کے لیئے مخصوص زِرَیہ (button) کو دبا کر بھی حاصل کیا جاسکتا ہے۔ گھر صفحے کی اصطلاح مذکورہ بالا تعریف کے علاوہ بھی مستعمل نظر آتی ہے اور اس کے دائرۂ کار میں کسی موقعِ حبالہ (web site) کا اہم ترین یا بنیادی صفحہ بھی شامل ہوتا ہے جسے عام طور پر صفحۂ رئیسہ (main page) یا جبیں صفحہ (front page) بھی کہتے ہیں۔ صفحۂ اول کی اصطلاح اردو دائرۃ المعارف پر اسی مقصد کے لیئے مخصوص ہے یعنی اس کو انگریزی میں مستعمل صفحۂ رئیسہ اور جبیں صفحے کے نعم البدل کے طور اختیار کیا گیا ہے کیونکہ انگریزی میں عام طور پر صفحۂ اول کا کوئی متبادل استعمال نہیں ہوتا (یا کم از کم عام نہیں) جبکہ اردو میں صفحۂ رئیسہ یا جبیں صفحے سے بہتر صفحۂ اول اپنے مفہوم میں وسعت رکھتا ہے۔

ذاتی اوزار

متغیرات
ایکشنز
رہنمائی
ساتھی منصوبے
آلات
دیگر زبانیں