LPG

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش

LPG یعنی liquid petroleum gas سے مراد وہ گیس ہے جو معدنی تیل (پٹرولیئم) سے حاصل ہوتی ہے اور بطور ایندھن گاڑیوں اور چولہوں میں استعمال ہوتی ہے۔ یہ بنیادی طور پر پروپین ہوتی ہے جسے کیمیاء میں C3H8 سے ظاہر کرتے ہیں۔ اس میں کچھ بیوٹین C4H10 بھی موجود ہوتی ہے۔ سلنڈر کے اندر دباؤ کے تحت یہ گیس مائع میں تبدیل ہو جاتی ہے اس لئے اسکا نام LPG ہے اور اسکا سلنڈر سیدھا رکھا جاتا ہے تا کہ مائع کے اوپر کی گیس استعمال ہو سکے۔ یہ مائع جب گیس بنتا ہے تو اسکے حجم میں لگ بھگ ڈھائی سو گنا اضافہ ہو جاتا ہے۔ اسکے برعکس CNG اپنے سلنڈر کے اندر بھی گیس ہی کی شکل میں رہتی ہے اور مائع میں تبدیل نہیں ہوتی۔ اسی وجہ سے سی این جی کے سلنڈر کو استعمال کے وقت سیدھا رکھنا ضروری نہیں ہوتا۔

بھارت میں ایل پی جی کے سلنڈر

اگر یہ گیس لیک ہو تو آگ لگنے کا خطرہ ہوتا ہے۔ اس لیئے اس میں ایک تیز بو دار مرکب ethanethiol یا ایمائل مرکیپٹان ملا دیا جاتا ہے جسکی بو لیکیج کا پتہ دیتی ہے۔ سی این جی اور سوئی گیس جب لیک ہوتی ہے تو ہوا سے ہلکی ہونے کی وجہ سے آسمان کی طرف جاتی ہے اور اس طرح خطرہ کم ہو جاتا ہے۔ لیکن ایل پی جی ہوا سے بھاری ہوتی ہے اور لیک شدہ ایل پی جی وہیں موجود رہتی ہے اور نظر بھی نہیں آتی جس سے آگ کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ ہوا سے بھاری ہونے کی وجہ سے لیک ہونے والی ایل پی جی پانی کی طرح ڈھلان کی طرف بہتی ہے۔ یہ ممکن ہے کہ اوپر کی منزل میں لیک ہونے والی ایل پی جی کی وجہ سے نچلی منزل میں آگ لگ جائے۔

اندازہ ہے کہ سن 2008 میں دنیا بھر میں ایک کروڑ تیس لاکھ گاڑیوں میں دو کروڑ ٹن یعنی سات ارب گیلن ایل پی جی استعمال ہوئی۔

ایندھن مخصوص قدر حراری کثافت مائع
ایل پی جی 46.1 MJ/kg 0.5—0.58
فیول آئل 42.5 MJ/kg
پٹرول 43.5 MJ/kg 0.71—0.77

موازنہ[ترمیم]

جانچنے کا پیمانہ پٹرول ایل پی جی سی این جی
قیمت روپیہ فی لٹر 103.36 97روپے فی کلوگرام یا 54.34 روپے فی لٹر 79.20روپے فی کلوگرام یا 53.88 روپے فی لٹر
مائیلج- کلومیٹر فی لٹر 12 19 18
روپے فی کلو میٹر خرچہ 8.6 5.10 4.40
انجن کی زندگی بہتر بہترین بہترین
ماحول دوستی کم تر اعلیٰ اعلیٰ
خطیر مقدار میں منتقلی آسان آسان صرف پائپ لائن کے ذریعے
انجن آئل/ پرزوں پر بچت اوسط بہترین کمتر

مزید دیکھیے[ترمیم]

حوالہ[ترمیم]

روزنامہ جنگ کراچی 27 مئی 2012

‘‘http://ur.wikipedia.org/w/index.php?title=LPG&oldid=777486’’ مستعادہ منجانب