اخبار سائنٹیفک سوسائٹی
Appearance
اخبار سائنٹیفک سوسائٹی یا علی گڑھ گزٹ (انگریزی: Aligarh Institute Gazette) جس کا پرانا نام سرسید گزٹ تھا سر سید احمد خان نے علی گڑھ سے 3 مارچ 1866ء کو جاری کیا۔ پہلے ہفت روزہ تھا پھر سہ روزہ کر دیا گیا۔ عام طور پر صفحے میں دو کالم ہوتے تھے۔ ایک کالم میں انگریزی اور دوسرے میں اردو عبارت ہوتی۔ بعض مضامین اردو یا انگریزی میں الگ دیے جاتے تھے۔ مقصد حکومت کو عوام کے خیالات و احساسات سے آگاہ کرنا تھا۔ 32سال تک برابر تاریخ معینہ پر نکلتا تھا۔