"جاوا اسکرپٹ" کے نسخوں کے درمیان فرق

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
سطر 116: سطر 116:
{{حوالہ جات}}
{{حوالہ جات}}
{{اختتام دایاں متن}}
{{اختتام دایاں متن}}

==بیرونی روابط==
{{Commonscat|JavaScript}}
{{Commonscat|JavaScript}}
{{دایاں متن}}
*[http://referencedesigner.com/tutorials/js/js_1.php JS Beginner's tutorial]
*[http://www.codecademy.com/tracks/javascript Codeacademy's JavaScript Track]
*[http://yuiblog.com/crockford/ Douglas Crockford's video lectures on JavaScript]
*Douglas Crockford's [http://javascript.crockford.com/survey.html A Survey of the JavaScript Programming Language]
*Mozilla Developer Center
**[https://developer.mozilla.org/en/JavaScript Mozilla's Official Documentation on JavaScript]
**References for Core JavaScript versions: [https://developer.mozilla.org/en/JavaScript/Reference 1.5+]
**[https://developer.mozilla.org/en/JavaScript/New_in_JavaScript overview over new features in JavaScript]
**List of JavaScript releases: versions [https://developer.mozilla.org/en/JavaScript/Reference/About 1.5+]
**[https://developer.mozilla.org/en/A_re-introduction_to_JavaScript Re-Introduction to JavaScript]
*[http://eloquentjavascript.net/ Eloquent JavaScript] by Marijn Haverbeke—a free, Creative Commons–licensed eBook
*[http://dev.opera.com/articles/javascript/ JavaScript]—Opera Developer Community
*[https://github.com/jashkenas/coffee-script/wiki/List-of-languages-that-compile-to-JS/ List of languages that compile to JS]
{{اختتام دایاں متن}}

{{پروگرامنگ زبانیں}}


[[زمرہ:جاوا سکرپٹ]]
[[زمرہ:جاوا سکرپٹ]]

نسخہ بمطابق 14:46، 20 مئی 2014ء

جاوا سکرپٹ
Unofficial JavaScript logo
پیراڈائماطار برمجہ: scripting, object-oriented (prototype-based), imperative, functional
اشاعت1995؛ 29 برس قبل (1995)
ڈیزائنرBrendan Eich
ترقی دہندہNetscape Communications Corporation, Mozilla Foundation
مستحکم اشاعت1.8.5[1] (مارچ 22، 2011؛ 13 سال قبل (2011-03-22))
شعبہ تحریرdynamic, duck
اہم اطلاقاتKJS, Rhino, SpiderMonkey, V8, Carakan, Chakra
متاثرسکیم, سیلف, جاوا, سی
موثرActionScript, CoffeeScript, ڈارٹ, JScript .NET, Objective-J, QML, TypeScript, Node.js, LiveScript
جاوا سکرپٹ
توسیع نام فائل.js
انٹرنیٹ میڈیا کی قسمapplication/javascript
text/javascript (obsolete)[2]
یونیفارم شناخت کنندہ (UTI)com.netscape.javascript-source[3]
فارمیٹ کی قسمسکرپٹنگ زبان

جاوا سکرپٹ (انگریزی: JavaScript) ایک کمپیوٹر پروگرامنگ زبان ہے جس کا زیادہ تر استعمال ویب براؤزرز میں ہوتا ہے جہاں کلائنٹ سائڈ سکرپٹس کا یوزر انٹرفیس سے انٹریکٹ ہوتا ہے یعنی ایچ ٹی ایم ایل صفحات میں سادہ پروگرامنگ کی جاسکتی ہے اور اس کے ذریعہ ایچ ٹی ایم ایل صفحات مزید پرکشش بنائے جاتے ہیں، تاہم اس کا استعمال سرور سائڈ پروگرامنگ، گیم ڈویلپمنٹ، ڈیسک ٹاپ اور موبائل اطلاقیے کی تخلیق میں بھی ہوتا ہے۔
جاوا سکرپٹ زبان کو نیٹ سکیپ نے ڈویلپ کیا ہے، جاوا ایک انڈونیشی جزیرہ کا نام ہے لیکن جاوا سکرپٹ زبان کا کوئی تعلق اس جزیرہ سے نہیں ہے۔ یہ جاوا پروگرامنگ زبان سے بھی مختلف ہے جسے سن مائکروسسٹمز نے ڈویلپ کیا ہے، دونوں زبانوں میں نام کی مشابہت کے باوجود دونوں ایک بالکل مختلف زبانیں ہیں۔ جاوا سکرپٹ کی ذریعہ ڈائنامک اور متحرک ویب صفحات بنائے جاسکتے ہیں، یہ زبان ایچ ٹی ایم ایل صفحات کو مزید پر کشش بنانے کے لیے پروگرامنگ آلات مہیا کرتی ہے۔
ویب صفحات کے علاوہ جاوا سکرپٹ کا استعمال دیگر اطلاقیوں مثلا پی ڈی ایف ڈاکیومنٹس، ڈیسک ٹاپ وجیٹس، سائٹ سپیسفک براؤزرز میں بھی کافی کیا جاتا ہے۔ اجیکس زبان کے آنے کے بعد جاوا سکرپٹ کا استعمال بہت زیادہ بڑھ گیا، اس کی وجہ سے یوزر سے انٹریکٹ کرنے میں مزید تیزرفتاری آئی ہے۔

آبجیکٹس

آبجیکٹس مثلا تصاویر، صفحات، ڈیٹا، بٹنز اور کمپیوٹر میموری میں موجود تمام اشیاء سے انٹریکٹ کیا جاسکتا ہے۔ ہر آبجیکٹ کی علیحدہ متعدد امتیازی خصوصیات، طریقے (Methods) اور فنکشنز ہوتے ہیں جنہیں مطلوبہ آبجیکٹ سے انٹریکٹ کرتے وقت استعمال کیا جاتا ہے۔

متغیرات

متغیرات (Variables) یادداشتوں کے طور پر استعمال کیے جاتے ہیں، جن میں قیمتیں ( values) محفوظ کی جاتی ہیں، تمام متغیرات کا نام الگ الگ ہوتا ہے۔ ان متغیرات کو رن ٹائم (Run time) کے دوران بھی تبدیل کیا جاسکتا ہے، اسی طرح رن ٹائم کے وقت کسی بھی متغیر کا ڈیٹا ٹائپ (Data Type) بھی تبدیل کیا جاسکتا ہے، اسی خصوصیت کو متحرک ٹائپنگ (Dynamic typing) کہا جاتا ہے۔ جاوا سکرپٹ میں متغیرا اس انداز میں لکھے جاتے ہیں:

var nameOfVariable;

فنکشنز

فنکشنز متعدد ہدایات (Instructions) کا مجموعہ ہوتا ہے۔ مثلا براؤزر میں صارف کے لیے ایک پیغام دکھانا ہے پھر اس صارف سے اس کا جواب طلب کرنا ہے، چنانچہ ان تمام ہدایات کو ایک فنکشن میں رکھا جاتا ہے اور جب بھی سابقہ ہدایات مطلوب ہوتی ہیں، اس فنکشن کو دوبارہ مکمل ہدایات تحریر کیے بغیر استعمال کرلیا جاتا ہے۔
جاوا سکرپٹ میں فنکشن استعمال کرنے کے لیے ایک مخصوص لفظ function درج کیا جاتا ہے، اس کے بعد پروگرامنگ زبان میں فنکشن باڈی لکھی جاتی ہے، مثلا:

function print()
{
window.alert("welcome")
}

تکرار

جاوا سکرپٹ میں ہدایات کو متعدد بار دوہرایا بھی جاسکتا ہے جسے اصطلاحاً تکرار (Loops) کہا جاتا ہے۔ جاوا سکرپٹ میں متعدد اقسام کے لوپس استعمال کیے جاتے ہیں، مثلا:

  • for لوپ
  • while لوپ
  • do while لوپ
  • case لوپ
  • forEach لوپ

شرائط

بسااوقات مختلف حالتوں میں مختلف ہدایات مطلوب ہوتی ہیں، اس کے لیے شرائط (Conditions) استعمال کیے جاتے ہیں، مثلا:

  • if کنڈیشن
  • switch کنڈیشن

ویب صفحات میں استعمال

جاوا سکرپٹ کا زیادہ تر استعمال ان فنکشنز کو تحریر کرنے میں ہوتا ہے جو ایچ ٹی ایم ایل صفحات میں شامل ہوتے ہیں، ذیل میں جاوا سکرپٹ پر مشتمل سادہ ویب صفحات کی مثالیں دی گئی ہیں۔

<!DOCTYPE html>
<html dir = "rtl">
  <head><title>سادہ ویب صفحہ</title></head>
  <body>
    <script type="text/javascript">
      document.write('ہیلو ورلڈ!');
    </script>
    <noscript>
      <p>ایسا لگ رہا ہے کہ آپ کا براؤزر جاوا سکرپٹ کو سپورٹ نہیں کررہا ہے یا سیٹنگز میں یہ فعال نہیں کیا گیا ہے۔ لہذا پہلے آپ اس مسئلہ کو حل کریں!</p>
    </noscript>
  </body>
</html>

یا دوسرے طریقہ سے

<SCRIPT LANGUAGE="Javascript"> 
//SAMIR KONRAD ABUSALIM
name=window.prompt("اپنا نام درج کریں,"یہاں "); 
document.write("<H1 align=center>خوش آمدید جناب "+name+"۔</H1>") 
//-->
</script>

حوالہ جات

  1. "New in JavaScript 1.8.5 | Mozilla Developer Network"۔ Developer.mozilla.org۔ 2012-11-18۔ اخذ شدہ بتاریخ 26 مئی 2013 
  2. "RFC 4329"۔ Apps.ietf.org۔ اخذ شدہ بتاریخ 26 مئی 2013 
  3. "System-Declared Uniform Type Identifiers"۔ Mac OS X Reference Library۔ Apple Inc.۔ اخذ شدہ بتاریخ 05 مارچ 2010 

بیرونی روابط