اکبر زاہد

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

اکبر زاہد : صحافی، شاعر، افسانہ نگار اکبر زاہد 9 اکتوبر 1952ء میں بھارت کی ریاست تمل ناڈو کے شہر وانمباڑی میں پیدا ہوئے۔ تعلیم کامرس گریجویٹ اور بزنس مینجمنٹ، اسلامیہ کالج (خود مختار) وانمباڑی اور مدراس یونیورسٹی سے کیا۔

آبائی وطن اور تفصیلات[ترمیم]

شہر وانمباڑی کے ایک تاجر پیشہ گھرانے میں پیدا ہوئے۔ والد کا نام سید احمد (مرحوم) اور والدہ کا نام زینت النساء (مرحومہ) تھا۔ شہناز بیگم سے شادی ہوئی۔

صحافی زندگی[ترمیم]

صحافتی زندگی کا آغاز روزنامہ دی مسلمان سے کیا۔ سنہ 2000ء میں روزنامہ سیاست بنگلور میں بحیثیت ایکزیکیٹو ایڈیٹر مقرر ہوئے۔ چھ سال یہاں خدمت انجام دی۔ اس کے بعد وہ وانمباڑی آ گئے اور یہاں سے راشٹریہ سہارا بنگلور کے لیے کام کرنا شروع کر دیا۔ سردست آپ راشٹریہ سہارا کے تمل ناڈو کرسپانڈنٹ ہیں۔

ادبی سفر[ترمیم]

ان کے افسانوں کا ایک مجموعہ ایک نیزہ اونچا آسمان شائع ہوکر منظر عام پر آچکا ہے۔ اس کے علاوہ ایک شعری مجموعہ مٹھی بھر سورج کے نام سے شائع ہو چکا ہے۔ دیگر کتابیں جو ان کی شائع ہوئی ہیں ان کے نام یہ ہیں :

  • عکس وانمباڑی،
  • نقوشِ اسلاف،
  • گفت و شنید،
  • تاریخ جامعہ دارالسلام عمرآباد

افسانوں اور انشائیوں کا ایک مجموعہ زیر ِ ترتیب ہے اور بہت جلد شائع ہو جائے گا۔ ان کے مضامین عالمی سہارا دہلی، سہ روزہ دعوت راشٹریہ سہارا کے ہفتہ واری ایڈیشن امنگ اور ادبی ایدیشن میں شائع ہوتے رہے ہیں۔ اس کے علاوہ روزنامہ سالار بنگلور میں بھی ان کے افسانے شائع ہوتے رہے ہیں۔ بنگلور میں انھیں کراٹا تنطیم کی جانب سے بہترین صحافی کا ایوارڈ دیا گیا۔ اس کے علاوہ انھیں مدراس یونیورسٹی کی جانب سے بھی 31 دسمبر 2013 کو ان کی صحافتی خدمات کے اعتراف میں لائف ٹائم اچھیومنٹ ایوارڈ دیا گیا۔ آپ وانمباڑی مسلم ایجوکیشنل سوسائٹی کی مجلسِ عاملہ کے رکن ہیں۔ اس کے علاوہ آپ انجمن خدام الاسلام کی مجلس عاملہ، مفید عام ایجوکیشنل سوسائٹی کی مجلس عاملہ اور نیل فیلڈ ویلفیر اسوسی ایشن کی مجلس عاملہ کے بھی رکن ہیں۔ گذشتہ چھ برسوں سے آپ وانمباڑی اردو اکیڈمی کے جنرل سکریڑی بھی ہیں۔



اس مضمون کو مزید توجہ کی ضرورت ہے

  • اگر دوسرے وکیپیڈیا پر اس عنوان کا مضمون موجود ہے تو اس صفحے کا ربط دوسری زبان کے وکی سے لگانے کی ضرورت ہے۔
  • اگر بڑے پیراگراف موجود ہیں تو ان کو مناسب سرخیوں میں تقسیم کرنے کی ضرورت ہے۔
  • اس صفحے میں مناسب زمرہ بندی کی ضرورت ہے۔بہتر ہے کہ اگر اس صفحے کا انگریزی صفحہ موجود ہے تو اس کے زمرہ جات نقل و چسپاں کر دئیے جائیں۔

اس کے بعد اس سانچہ کو ہٹا دیا جائے۔

حوالہ جات[ترمیم]