یونین کونسل بوچھال خورد

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

یونین کونسل بوچھال خورد تحصیل کلرکہار ​​، ضلع چکوال، پنجاب، پاکستان کی یونین کونسل ہے۔بوچھال خورداس کا صدر مقام ہے۔
بوچھال خورد (ضلع چکوال کی یو نین کو نسل نمبر - 41 ہے)۔بوچھال خورد تحصیل کلر کہار میں شامل یو نین کو نسل ہے جو کلر کہار شہر سے تقریباً 18 کلومیٹر کے فاصلے پر جنوب کی سمت میں واقع ہے اس کے مغرب میں گاہی، گفانوالہ، بولہ، مکھیال، میانی، سرکلاں اور ہوچھال کلاں، شمال میں چک مصری، رنسیال اور ڈھوک سیدن، مشرق میں سردھی، سالٹ چوک، پیر کھارا، جبکہ جنوب میں مور جھنگ ہونا، ڈھوک ہنی بخش، ڈھوک محمد بخش، مائن کلاں، ماٹن خورد واقع ہیں۔