تفسیر مدارک التنزیل

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

تفسیر مدارک :پورانام مدارک التنزیل و حقائق التاویل ہے اسے تفسیر نسفی بھی کہتے ہیں

مصنف[ترمیم]

علامہ ابو البرکات عبداللہ ابو احمد بن محمود النسفی

خصوصیات[ترمیم]

”مدارک التنزیل “ تفسیر نہایت عمدہ ہے، جامعیت اور پیرایۂ بیان کی دلکشی میں منفرد ہے، اس میں گمراہ فرقوں کے عقائد باطلہ کی بھی بھرپور تردید کی گئی ہے، حافظ ابن کثیر کی تفسیر کی طرح اسرائیلیات سے بالکل پاک ہے، اہلِ علم نے ہمیشہ اسے پزیرائی بخشی ہے، پہلے ہند و پاک کے مدارس میں داخل نصاب تھی، اس کی ایک وجہ یہ بھی تھی کہ اس میں فقہی مسائل ودلائل حنفی نقطہ نظر سے بیان ہوئے ہیں۔ یہ فقہ حنفی کی مشہور تفسیر ہے۔ تفسیر میں درج ذیل خصوصیات ہیں

  • الفاظ قرآنی کی لغوی اور شرعی تشریح :
  • ہر آیت کے بارے میں قراء کے اقوال
  • عربی ضرب الامثال کا جا بجا ذکر
  • ملحدین کے اعتراضات کے مدلل جواب[1]

یہ اردو میں چھپ چکی ہے

حوالہ جات[ترمیم]

  1. تفسير النسفی (مدارك التنزيل وحقائق التأويل) مؤلف: ابو البركات عبد الله بن احمد بن محمود حافظ الدين النسفی،ناشر: دار الكلم الطيب، بيروت