کپاسی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

جیسا کہ نام سے ظاہر ہے، کپاسی رنگ کپاس کے پھولوں جیسے ہلکے پیلے رنگ کو کہا جاتا ہے۔

اردو ادب سے مثال:

"افسوس، ہمیں احساس نہیں کہ ہمارے ہاں رنگوں کے قدیم اور خوبصورت نام بڑی تیزی سے متروک ہو رہے ہیں۔ کل انھیں کون پہچانے گا۔

شنگرفی،ملاگیری،عنابی،کپاسی،کبودی،شتری،زمردی،پیازی،قرمزی،کاہی، کاکریزی، اگرئ،کاسنی،نقرئی،قناویزی،موتیا،نیلوفری،دھانی،شربتی،فالسئ، جامنی،چمپئ،تربوزی،مٹیالا،گیروا،مونگیا،شہتوتی،ترنجی،انگوری،کشمشی،فاختئی، پستئی،شفتالو،طاؤسی،آبنوسی،عودی،عنبری،حنائی،بنفشی،کسمبری،طوسی اور صوفیانہ،سوقیانہ۔

ہم نے اپنے لفظ خزانے پرلات ماری سو ماری، اپنی دھرتی سے پھوٹنے والی دھنک پربھی خاک ڈال دی۔

یوسفیؔ کی کتاب ،،آبِ گُم،، سے کشید"