ویشالی ٹھکر

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
ویشالی ممبئی پولیس اور این جی او کے بچوں کے فنکشن میں
پیدائشویشالی ٹھکر
بمبئی، مہاراشٹر، بھارت
قومیتبھارت
نسلگجراتی
پیشہاداکارہ
مذہبہندو مت

ویشالی ٹھکر[1] (ہندی: वैशाली ठक्कर‎) ایک بھارتی ٹھیٹر اور ٹیلی ویژن اداکارہ ہے۔ وہ اسٹار پلس کے معروف شو با، بہو اور بے بی میں ”پَرَوینا“ کا کردار نبھانے کے لیے مشہور ہے۔ اس نے کلرس ٹی وی کے مشہور شو اترن میں بھی ”دامنی“ کا مشہور کردار نبھایا ہے۔

سوانح حیات[ترمیم]

ویشالی ٹھکر ممبئی میں پیدا ہوئی۔ وہ بھارتی ٹیلی ویژن کی ایک آزمودہ کار ہے۔ وہ گجراتی تھیٹر میں لمبے عرصہ تک کام کر چکی ہے اور ساتھ ہی ساتھ اس کے باپ نے بھی گجراتی تھیٹر میں لمبے عرصہ تک کام کیا ہے۔ اس کا بھائی ”ہیمل ٹھکر“ ایک معروف ٹیلی ویژن پروڈیوسر ہے۔

کیریئر[ترمیم]

اس نے اپنے کیریئر کا آغاز گجراتی ناٹکوں سے کیا اور بعد میں لمبے عرصے تک سونی ٹی وی پر نشر ہونے والے ڈراما سلسلے ”ایک محل ہو سپنوں کا“ اور اسٹار پلس پر نشر ہونے والے ڈرامے با بہو اور بے بی میں اداکاری کی۔ با بہو اور بے بی میں اس نے ایک گھریلو عورت کا کردار نبھایا جس کا نام پَرَوینا تھا۔ با بہو اور بے بی کے درمیان میں اس کے کردار کو مار دیا گیا تھا جس سے شائقین مایوس ہوئے، پروڈیوسروں کے بقول اس کا کردار ایسے نہیں بن سکا جیسا وہ ”بنانا“ چاہتے تھے تو مجبوراً ان کو اسے نکالنا پڑا۔ اس کے بعد اس نے ایک ڈرامے میں کام کیا۔ پھر اس نے کلرز ٹی وی کے ڈرامے ”اُترن“ میں ”دامنی راجندر بھارتی“ کا مشہور کردار نبھایا۔

ویشالی انگریزی، ہندی اور گجراتی روانی سے بولتی ہے۔

حوالہ جات[ترمیم]

  1. 'TV soaps change tracks by popular demand: Vaishali Thakkar' آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ articles.timesofindia.indiatimes.com (Error: unknown archive URL) timesofindia. Retrieved 29 Mar 2012 12.00AM IST