بی ایڈ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

بی ایڈ (انگریزی: Bachelor of Education) مخفف ہے بیچلر آف ایجوکیشن کا ہے۔ یہ ایک بیچلر کی سطح کی پیشہ ورانہ ڈگری ہے جو لوگوں بچوں کی اسکولی سطح کی تعلیم کے لیے تیار کرتی ہے۔ اس ڈگری میں اسکولی تعلیم کے نظریات، بچوں کی نفسیات، تعلیمی نفسیات، تعلیمی نصاب کی تیاری، سلسلہ وار انداز میں نصاب کی تکمیل، بچوں میں تعلیم کو اخذ کرنے اور انھیں آگے کی زندگی اور اعلٰی تعلیم کے لیے تیار کرنا جیسے موضوعات کو ایک منظم طریقے سے پڑھایا جاتا ہے۔ اس ڈگری کو بطور خاص بھارت، تنزانیہ، کینیا اور کئی ممالک میں خاص اہمیت حاصل ہے۔ اس ڈگری کے حصول کرنے والوں کو کافی میدانی کام اور تحقیقی مشق کے مرحلوں سے گذرنا پڑتا ہے تاکہ مروجہ تعلیمی معیار کے حساب سے اسکول تعلیم کے میدان میں اپنے جوہر دکھانے کے اہل تصور کیے جائیں۔ بھارت جیسے ملک میں نجی اسکولوں بی ایڈ کے حامل اور یہ تعلیمی ڈگری نہیں رکھنے والے دونوں تدریس کے فرائض انجام دے رہے ہیں، تاہم بی ایڈ کے تعلیم یافتہ اسکول ٹیچر زیادہ تنخواہوں پر کام کر رہے ہیں اور اکثر ان کی ملازمت کو دیگر اساتذہ کے مقابلہ مزید باضابطہ اور باقاعدہ تصور کیا جاتا ہے۔

مزید دیکھیے[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]