سلسلۃ الملوک

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
سلسلۃ الملوک
(اردو میں: سلسلۃ الملوک ویکی ڈیٹا پر (P1476) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مصنف سر سید احمد خان  ویکی ڈیٹا پر (P50) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اصل زبان اردو  ویکی ڈیٹا پر (P407) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ملک بھارت  ویکی ڈیٹا پر (P17) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
موضوع تاریخ  ویکی ڈیٹا پر (P921) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تاریخ اشاعت 1852  ویکی ڈیٹا پر (P577) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

سلسلۃ الملوک سر سید احمد خان کی شاہانِ دہلی کی فہرست پر مشتمل کتاب ہے جو 1852ء میں شرف المطابع دہلی سے شائع ہوا۔ یہ کتاب بڑی تقطیع پر انہتر (69) صفحات پر مشتمل، نہایت خوشخط اور جدولوں کی شکل میں ہے۔ یہ اصلاً دلی کے ان راجاؤں اور بادشاہوں کی فہرست ہے جنھوں نے گذشتہ پانچ ہزار سال تک دہلی پر حکومت کی۔ اس فہرست میں راجا یدھشٹر سے ملکہ وکٹوریہ تک حکمرانوں کی فہرست شامل ہے۔ یہ اگرچہ ایک مختصر رسالہ ہے تاہم اس سے پانچ ہزار سال کے دلی کے حکمرانوں کی مجموعی فہرست ایک نظر میں سامنے آ جاتی ہے اور ان حکمرانوں کے نام مع ولدیت سنہ جلوس، دار السلطنت اور ان کے عہدِ حکرانی وغیرہ کا نقشہ یکجا دیکھا جا سکتا ہے۔ سلسلۃ الملوک کو بعد میں آثارالصنادید کے دوسرے ایڈیشن میں قدرے اصلاح و اضافہ کے ساتھ شامل کر دیا گیا۔ اب یہ مقالات سر سید حصہ ششم میں شامل ہے۔[1] اس کتاب کا ایک نسخہ لاہور کی پنجاب پبلک لائبریری میں موجود ہے۔

حوالہ جات[ترمیم]

  1. ڈاکٹر محمد الیاس الاعظمی، دار المصنفین کی تاریخی خدمات، خدا بخش اورئینٹل پبلک لائبریریپٹنہ، 2002ء، ص 41