ظل ہما عثمان

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
ظل ہما عثمان
ظل ہما عثمان
معلومات شخصیت
تاریخ پیدائش 16 ستمبر 1971ء
تاریخ وفات 20 فروری 2007ء
قومیت پاکستان
عملی زندگی
پیشہ سیاست دان
کارہائے نمایاں سماجی بہبود کی وزیر پنجاب

ظل ہما عثمان (پیدائش: 16 ستمبر 1971ء۔ 20 فروری 2007ء) ایک پاکستانی سیاست دان اور خواتین کے حقوق کے لیے سرگرم کارکن تھیں۔ انھوں نے پرویز مشرف کی فوجی آمریت میں وزیر کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔ پنجاب میں سماجی بہبود کی صوبائی وزیر کی حیثیت سے خدمات انجام دینے کے دوران، ہما کو 20 فروری 2007 کو صوبے کے شہر گوجرانوالہ میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔[1][2][3][4] یہ شہر اسلام آباد سے تقریبا 200 کلومیٹر جنوب مشرق میں تھا، جہاں وہ ریلی سے سیاسی خطاب کرنے گئی تھیں۔[5][6][7][8][9]

بتایا جاتا ہے کہ ان کے قاتل، محمد سرور نے اسلامی ضابطہ اخلاق کی پاسداری پہ عمل نا کرنے والی خواتین اور سیاسی معاملات میں خواتین کی شمولیت سے ناپسندیدگی کی وجہ سے قتل کیا تھا۔ [10][11][12] اس قاتل کو اس سے قبل چار طوائفوں کے قتل اور ان کے ساتھ زیادتی کے الزام میں جیل بھیج دیا گیا تھا اور ایک ٹیلی ویژن چینل کو بتایا تھا، "اگر میں دوبارہ رہا ہوں تو میں ان تمام خواتین کو مار دوں گا، جو صحیح راستے پر نہیں چلتیں"۔ [13] 20 مارچ 2007 کو سرور کو سزائے موت سنائی گئی۔ [14] 27 جنوری، 2012 کو سنٹرل جیل لاہور میں اس قاتل کا ٹی بی کے باعث انتقال ہو گیا۔[15]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. "مذہب کے نام پر"۔ BBC News اردو۔ 4 January 2011 
  2. "لیاقت علی خان سے سمیع الحق تک، قتل ہونے والے سیاستدانوں کی طویل فہرست"۔ jang.com.pk 
  3. "پاکستان کی مختصر ترین تاریخ"۔ www.bbc.co.uk 
  4. "Provincial minister's murder condemned"۔ DAWN.COM (بزبان انگریزی)۔ 21 February 2007 
  5. "Zil-e-Huma Usman"۔ Pakpedia | Pakistan's Biggest Online Encyclopedia۔ 20 February 2018 
  6. "Woman minister killed by fanatic"۔ DAWN.COM (بزبان انگریزی)۔ 21 February 2007 
  7. "Violent debate on women's rights in Pakistan"۔ Christian Science Monitor۔ 6 March 2007 
  8. Sidra Sattar۔ "Participation Of Women In Pakistan's Politics"۔ Jahangir's World Times۔ 14 ستمبر 2021 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 05 دسمبر 2020 
  9. "Women in Pakistan Politics- Botox or Fillers?"۔ ViewPoint۔ 14 June 2018۔ 28 اکتوبر 2020 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 05 دسمبر 2020 
  10. iKNOW Politics (20 October 2014)۔ "Women's political participation in Pakistan"۔ International Knowledge Network of Women in Politics (بزبان انگریزی) 
  11. Krepon Says (28 August 2018)۔ "An Uphill Battle: Women's Participation in the 2018 Pakistan Elections"۔ South Asian Voices 
  12. "Mad Anger: Woman Minister Murdered"۔ All Things Pakistan۔ 21 February 2007 
  13. Devika Bhat and Zahid Hussain: Female Pakistani minister shot dead for 'breaking Islamic dress code', لندن ٹائمز, February 20, 2007
  14. "Pakistani Judge Sentences Man to Death for Murdering Female Minister"۔ Foxnews.com۔ 2007-03-20۔ اخذ شدہ بتاریخ 23 ستمبر 2013 
  15. "Prison death: Minister's killer dies of tuberculosis"۔ The Express Tribune (بزبان انگریزی)۔ 27 January 2012