مہک گل

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
مہک گل
ملکپاکستان
پیدائش2000لاہور، پنجاب، پاکستان
رتبہخواتین کینیڈیٹ ماسٹر
عالمی شطرنج فیڈریشن درجہ1580

مہک گل (پیدائش سن 2000) پاکستان سے تعلق رکھنے والی ایک پاکستانی شطرنج کی بین الاقوامی خاتون کھلاڑی ہیں۔[1] انھوں نے 42 ویں شطرنج اولمپیاڈ میں خواتین امیدوار ماسٹر کا اعزاز حاصل کیا۔ وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والی کم عمر ترین پاکستانی ہیں وہ پینتالیس سیکنڈ میں بساط کو لپیٹنے کا عالمی ریکارڈ بھی رکھتی ہیں۔ [2]

پیشہ ورانہ کیریئر[ترمیم]

چھ سال کی عمر میں مہک نے شطرنج کھیلنا سیکھا۔[3] اس نے جون 2012 میں پنجاب شطرنج چیمپیئن شپ اور بالترتیب نیشنل شطرنج چیمپیئن شپ میں تیسری اور پانچویں پوزیشن حاصل کی۔[4] اس نے اپنے والد کے زیر تربیت بارہ سال کی عمر میں پہلی بار بین الاقوامی شطرنج مقابلوں میں حصہ لیا تھا۔ پہلی بار اس نے استنبول میں منعقدہ 40ویں شطرنج اولمپیاڈ میں پاکستان کی نمائندگی کی تھی۔[3][4] انھوں نے آذربائیجان کے شہر باکو میں منعقدہ 42 ویں شطرنج اولمپیاڈ میں حصہ لیا۔ مہک گل نے کھیلے گئے گیارہ میں سے چھ میچ جیتے اور اسے ورلڈ ویمن کینیڈیٹ ماسٹر کا خطاب دیا گیا۔ اس نے نومبر 2016 میں لٹل ماسٹر شطرنج ٹورنامنٹ میں اپنے اسکول کی نمائندگی کی تھی اور تیسرا مقام حاصل کیا تھا۔ [5]

حوالہ جات[ترمیم]

 

  1. "Mehak Gul Becomes Youngest Master Of Chess"۔ jang.com.pk۔ Daily Jang۔ 16 ستمبر 2016۔ اخذ شدہ بتاریخ 8 دسمبر 2016 
  2. "پاکستان sets records in chapati making, chess and kicks"۔ Dawn (newspaper)۔ 22 اکتوبر 2012۔ اخذ شدہ بتاریخ 8 دسمبر 2016 
  3. ^ ا ب Ambreen Arshad (5 مارچ 2016)۔ "Wonder women of پاکستان"۔ Dawn (newspaper)۔ 19 نومبر 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 8 دسمبر 2016 
  4. ^ ا ب Aroosa Shaukat (24 اگست 2012)۔ "12-year-old girl set to represent پاکستان at World Chess Olympia"۔ The Express Tribune۔ اخذ شدہ بتاریخ 8 دسمبر 2016 
  5. "LGS dominate Little Master Chess Tournament"۔ Daily Times۔ 20 دسمبر 2016 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 8 دسمبر 2016 

بیرونی روابط[ترمیم]