ہندو کرکٹ ٹیم

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
ہندو کرکٹ ٹیم
افراد کار
کپتانn/a
کوچn/a
مالکہندو جم خانہ
معلومات ٹیم
تاسیس1902
ہندو جم خانہ گراؤنڈ

ہندو کرکٹ ٹیم ایک بھارتی فرسٹ کلاس کرکٹ ٹیم تھی جس نے سالانہ بمبئی ٹورنامنٹ میں حصہ لیا تھا۔ اس ٹیم کی بنیاد بمبئی میں ہندو برادری کے افراد نے رکھی تھی۔ہندوؤں نے 1906ء میں بمبئی ٹورنامنٹ میں شمولیت اختیار کی، جب انھوں نے یورپی کرکٹ ٹیم اور پارسی کرکٹ ٹیم کو چیلنج کیا اور مقابلے کا نام بدل کر بمبئی ٹرائنگولر رکھ دیا گیا۔ ہندوؤں نے اس ٹورنامنٹ میں شرکت جاری رکھی جب تک کہ اسے 1945-46ء کے سیزن کے بعد بند کر دیا گیا۔ انھوں نے 11 مرتبہ کامیابی حاصل کی۔مشہور ہندو کھلاڑیوں میں پلوانکر بلو بھی تھے، جنہیں بھارت کا پہلا عظیم اسپن بولر مانا جاتا ہے۔

حوالہ جات[ترمیم]