ہندو کرکٹ ٹیم

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Hindus cricket team
افراد کار
کپتانn/a
کوچn/a
مالکHindu Gymkhana
معلومات ٹیم
تاسیس1902
Hindu Gymkhana Ground

ہندو کرکٹ ٹیم ایک ہندوستانی فرسٹ کلاس کرکٹ ٹیم تھی جس نے سالانہ بمبئی ٹورنامنٹ میں حصہ لیا تھا۔ اس ٹیم کی بنیاد بمبئی میں ہندو برادری کے افراد نے رکھی تھی۔ہندوؤں نے 1906ء میں بمبئی ٹورنامنٹ میں شمولیت اختیار کی، جب انہوں نے یورپی کرکٹ ٹیم اور پارسی کرکٹ ٹیم کو چیلنج کیا اور مقابلے کا نام بدل کر بمبئی ٹرائنگولر رکھ دیا گیا۔ ہندوؤں نے اس ٹورنامنٹ میں شرکت جاری رکھی جب تک کہ اسے 1945-46 ءکے سیزن کے بعد بند کر دیا گیا۔ انہوں نے 11 مرتبہ کامیابی حاصل کی۔مشہور ہندو کھلاڑیوں میں پلوانکر بلو بھی تھے، جنہیں ہندوستان کا پہلا عظیم اسپن بولر مانا جاتا ہے۔

حوالہ جات[ترمیم]