مندرجات کا رخ کریں

محمد رمضان (مبلغ)

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

محمد رمضان (انگریزی: Muhammad Ramzan) (پیدائش 1769-وفات 1825) ایک ہندوستانی مسلم سکالر ، مبلغ ، لکھاری اور شاعر تھے۔انہوں نے ہندوسے مسلمان ہونے والے نو مسلم لوگوں سے ہندووانہ رسومات اور تہواروں کے خاتمے کے لیے کام کیا۔ انہوں نے کوشش کی کہ نومسلم ہندو اپنا کلچر اور رسومات چھوڑ دیا، جو وہ ہندوازم میں رہتے ہوئے کرتے ھے اور مسلمان عقائد پر قائم رہیں۔

رمضان نے نومسلم راجپوت، میواڑ اور جاٹوں (مسلم راجپوتوں) کو بتایا کہ وہ اپنے تہواروں اور رسومات میں اپنے ہندو ہم ذاتوں سے کسی طرح بھی مختلف نہیں۔رمضان نے انہیں پتایا کہ وہ اجداد پرستی ہی نہیں بت پرستی بھی کر رہے ہیں۔ وہ ہولی، دیوالی اور دوسرے ہندو تہوار بھی جوش و جذبے سے منا رہے ہیں بلکہ اپنے پہناوے میں بھی ہندو فیشن اپنا رہے ہیں[1][2][3][4]۔

ابتدائی حالات

[ترمیم]

رمضان 1769 کو مہم، ضلع روہتک میں پیدا ہوئے۔ ان کے والد کا نام شاہ عبدالعظیم (وفات 1828) تھا جو مجذوب صوفی تھے۔ان کے دادا (پیدائش 1709-وفات 1773) اردو زبان کے مصنف تھے[5][6]۔

رمضان کو رائج صوفی ازم سے اختلاف تھا۔ وہ اپنے والد کے صوفی ازم کے تصورات سے بھی اختلاف رکھتے تھے۔ وہ دیکھتے تھے کہ ان کے والد کے راجپوت مریدین اپنے آمدن یا ڈکیتیوں سے دس فیصد اپنے مرشد یعنی رمضان کے والد کو دیتے تھے۔14 سال کی عمر میں رمضان نے گھر چھوڑا تاکہ شاہ ولی اللہ کے بیٹیوں شاہ عبدالقادر اور شاہ عبدالعزید کے ساتھ تعلیم حاصل کر سکے۔انہوں نے 14 سال (1783-1796) تک تعلیم حاصل کی۔ وہ اپنی پوری زندگی مبلغ کے طور پر کام کرتے تھے۔[7][8]

وفات

[ترمیم]

انہیں 18 جنوری 1825 کو حج سے واپس آتے ہوئے مندساور، مدھیہ پردیش کے مقام پر بوہروں نے قتل کر دیا۔[9][10][11]

کام

[ترمیم]

انہوں نے مقامی ہریانوی زبان اور دوسری زبانوں میں کام کیا ہے۔جو یوں ہے۔

  • عقائد عظیم
  • بلبل باغ نبی (شاعری)
  • آخیر گت
  • رنگیلی (شاعری)
  • وصیت نامہ
  • قصیدہ عمالی کا ترجمہ
  • ادب چھوکرا (بچوں کی تعلیم)
  • بوہری بیاض
  • فتاؤی محمدی
  • برق لاما رسالہ
  • عالم و فرائض رسالہ رمضانی
  • رد روافض رسالہ (فارسی)

مزید دیکھیے

[ترمیم]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. "Internet Archive Search: creator:"HAZRAT SHAH MUHAMMAD RAMZAN MEHAMI""۔ archive.org
  2. "MATAR AL AJDAD"۔ 29 اگست 1964 – بذریعہ Internet Archive
  3. "The Legacy of Muslim Rule in India"
  4. "آرکائیو کاپی"۔ 2021-03-09 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2024-11-19
  5. "اردوو کی شاخ ہریانوی زبان میں تالیفات Urdu Ki Shakh Haryanvi Zuban Main Talifat"۔ 29 فروری 1932 – بذریعہ Internet Archive
  6. "Punjab Mein Urdu Hafiz Mehmood Khan Shirani" – بذریعہ Internet Archive
  7. "MATAR AL AJDAD"۔ 29 اگست 1964 – بذریعہ Internet Archive
  8. "HADI E HARYANA"۔ 29 اکتوبر 1963 – بذریعہ Internet Archive
  9. "MATAR AL AJDAD"۔ 29 اگست 1964 – بذریعہ Internet Archive
  10. "Tazkira E Ulamaye Hind"۔ 29 نومبر 1914 – بذریعہ Internet Archive
  11. The Tabligh Movement or Millions of Bearded Militants on the March