آئیا ناپا

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
آئیا ناپا
Αγία Νάπα (یونانی) Aya Napa (ترکی)
قبرص کا شہر
آئیا ناپا
آئیا ناپا
قبرص میں آئیا ناپا کا مقام۔
قبرص میں آئیا ناپا کا مقام۔
ملک Flag of Cyprus.svg قبرص
آبادی (2010)
 • کل 2,693
منطقۂ وقت EET (UTC+2)
 • گرما (گرمائی وقت) EEST (UTC+3)
ٹیلی فون کوڈ 03
ویب سائٹ آئیا ناپا

آئیا ناپا (يونانی: aγία nάπα) (ترکی: ayia napa) قبرص کے جنوبی ساحل کے مشرقی میں ایک تفریحی مقام ہے - اس کی وجہ شہرت اس کے ریتیلے ساحل سمندر ہیں -

حالیہ برسوں میں آئیا ناپا کی پہچان ایک خاندانی چھٹیوں کی منزل ہونے کے علارہ یہ ایک 'پارٹی دار الحکومت' بن گیا ہے -

اشتقاقیات[ترمیم]

آئیا ناپا کا نام ایک وینسی دور کی خانقاہ سے موسوم ہے جو شہر کے مرکز میں واقع ہے -

لفظ "آئیا" کا مطلب یونانی زبان میں "مقدس" ہے جبکہ "ناپا" کا مطلب "جنگلی وادی" ہے -

تاریخ[ترمیم]

مقامی لوک کہانیوں کے مطابق ایک شکاری نے غلطی سے اپنے شکار کا پیچھا کرتے ہوئے حضرت مریم کی مقدس شبیہہ دریافت کی- دریافت کے بعد اسے "ناپا کی کنواری مریم" بلایا جانے لگا- بالآخر یہ نام مختصر ہو کر اب آئیا ناپا کے طور پر جانا جاتا ہے -

اس مقام کے ارد گرد حضرت مریم کے اعزاز میں ایک خانقاہ 1500 عیسوی میں تعمیر کی گئی-

مقامی روایت کے مطابق 1790 عیسوی تک یہاں کوئی رہائش نہیں تھی-

جغرافیہ[ترمیم]

جغرافیائی طور پر آئیا ناپا قبرص کے مشرقی حصے میں کیپ گریکو کے قریب فاماگوستا کے جنوب میں واقع ہے -

سیاحت[ترمیم]

نسی بیچ

ایک بڑی تعداد میں سیاحوں کی آئیا ناپا کی طرف متوجہ ہونے کی وجہ یہاں ریتیلے ساحلوں کی ایک بڑی تعداد ہے جہاں پانی کے مختلف کھیل مثلا پانی کی سکینگ، ونڈ سرفینگ، کشتی رانی، سکوبا ڈائیونگ اور تیز رفتار کشتیاں مقبول ہیں -

سمندری عفریت[ترمیم]

بہت سے مقامی لوگوں کا دعوی ہے کہ کیپ گریکو کے قریب ایک سمندری عفریت موجود ہے جو ایک ڈریگن سے مشابہہ ہے -

نگارخانہ[ترمیم]

بیرونی روابط[ترمیم]