آفتاب اقبال، فرزند اقبال

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search

آفتاب اقبال علامہ اقبال کے بڑے صاحبزادے۔ آپ علامہ اقبال کی زوجہ کریم بی بی کے بطن سے پیدا ہوئے۔ والد کی طرح وکالت کی تعلیم حاصل کی اور 1942ء میں لاہور ہائی کورٹ سے بحیثیت بیرسٹر پریکٹس شروع کی۔ قیامِ پاکستان کے بعد کراچی میں مستقل سکونت اختیار کر لی۔ آفتاب اقبال جب تک زندہ رہے، کراچی میں یومِ اقبال کی تقریبات میں ان کی شرکت لازمی ہوتی تھی۔ آپ کی تقاریر اکثر علامہ اقبال کے کلام کی نہایت پُر تاثیر توضیح ہوتی تھیں۔ آپ کا انتقال 13 اگست، 1979ء کو لندن میں ہوا اور بعد ازاں آپ کے جسدِ خاکی کو کراچی میں قبرستان سخی حسن کے مشرقی گوشہ میں سپردِ خاک کیا گیا۔

مزید دیکھیے[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]

بیرونی روابط[ترمیم]