آلو چاٹ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search

آلو چاٹ برصغیر پاک و ہند میں پنپنے والی ایک عوامی ڈش ہے جو مشرقی ہندوستان ، شمالی ہندوستان ، مغربی بنگال، شمالی ہندوستان اور بنگلہ دیش کے سلہٹ ڈویژن کے حصوں میں بھی مشہور ہے۔ آلو کو تیل میں فرائی کرکے مصالحہ اور چٹنی ڈال کر آلو چاٹ تیار کی جاتی ہے۔ بنا ابلے ہوئے آلو کے ساتھ بھی آلو چاٹ کو تیار کیا جاسکتا ہے[حوالہ درکار] ۔ مصالحے ، لیموں کا کا عرق اور چٹنی کے ساتھ پھل بھی آلو چاٹ میں شامل کیے جا سکتے ہیں۔

اشتقاقیت[ترمیم]

ہندی اور اردو میں لفظ آلو انگریزی لفظ potato کا ترجمہ ہے۔ لفظ "چاٹ" ہندی اور اردو لفظ "چاٹنا" سے ماخوذ ہے۔ اس طرح ، آلو چاٹ کا مطلب ہے ایک آلو سے بنا ایسا ناشتا جو اتنا لذیذ ہو کہ انگلیاں چاٹنے کو دل چاہے۔

آلو چاٹ کی اقسام اور ترکیب[ترمیم]

آلو چاٹ بنیادی طور پر ٹھیلوں اور ریڑھیوں کا کھانا ہے۔ اس کو ناشتے ، اضافی ڈش یا ہلکے پھلکے کھانے کے طور پر پیش کیا جا سکتا ہے۔ [1] یہ ابلے یا تلے ہوئے کٹے آلو سے بنائی جاتی ہے جس میں چاٹ مسالا شامل کیا جاتا ہے ۔

یہ ایک ہر فن مولا ڈش ہے جس کے بہت ساری علاقائی تغیرات ہیں۔ [2]

آلو چاٹ کی ایک مقبول قسم آلو چنا چاٹ بھی ہے جو برصغیر پاک و ہند میں ذوق و شوق سے کھائی جاتی ہے اور رمضان کے مہینے میں افطاری کی خاص ڈش ہے [3]۔

آلو چاٹ کے ترکیبی اجزا[ترمیم]

آلو چاٹ کے بنیادی اجزاء مندرجہ ذیل ہیں، اس کے علاوہ بھی مختلف اجزا استعمال کرکے آلو چاٹ تیار کی جا سکتی ہے [4]۔

  • آلو
  • زیرہ
  • چاٹ مصالحہ
  • کھٹائی
  • نمک
  • چٹنی

حوالہ جات[ترمیم]

  1. India. Sydney: Murdoch Books. 2010. صفحہ 23. ISBN 978-1741964387. 
  2. Dalal، Tarla (2007). Punjabi khana. Mumbai: Sanjay. صفحہ 107. ISBN 978-8189491543. 
  3. "لاہوری چنا چاٹ". اخذ شدہ بتاریخ 21 فروری 2021. 
  4. "آلو چاٹ". گڈ فوڈ ریسیپی. اخذ شدہ بتاریخ 21 فروری 2021.  [مردہ ربط]