ابو عثمان مغربی
Appearance
| ||||
---|---|---|---|---|
(عربی میں: أبو عثمان المغربي) | ||||
معلومات شخصیت | ||||
اصل نام | أبو عثمان سعيد بن سَلام المغربي القيرواني | |||
پیدائش | سنہ 857ء [1] ایگریجینتو ، قیروان [2][3] |
|||
وفات | 1 نومبر 983ء (125–126 سال) نیشاپور |
|||
مدفن | مقبرہ ابو عثمان مغربی | |||
مذہب | اسلام [4] | |||
عملی زندگی | ||||
دور | قرن 4 هـ | |||
پیشہ | صوفی | |||
مؤثر | حبيب المغربي ابو علی بن کاتب أبو عمرو الزجاجي |
|||
درستی - ترمیم |
حضرت ابو عثمان سعید بن سلام المغربی (وفات :373ھ) ابو علی کاتب کے شاگرد خاص تھے آپ مصر کے بڑے ذاکر و مفکر صوفی بزرگ تھے، آپ آپ نے 130سال کی عمر پائی، آپ کو ریاضت اور کرامات میں کمال حاصل تھا۔
سیرت
[ترمیم]آپ اصل میں ضلع قیروان (تیونس) کے گاؤں "کرکنت" سے تھے ۔ پھر آپ یہاں سے ہجرت کر کے مکہ مکرمہ چلے گئے اور وہاں آپ ایک مدت تک مسجد حرام میں رہے اور آپ شیخ ابو علی بن کاتب، حبیب المغربی اور ابو عمرو زجاجی، اور ابو یعقوب نہرجوری اور ابو حسن بن صائغ دینوری اور دیگر شیخوں کی صحبت میں رہے اور علم حاصل کیا۔پھر آپ نیشاپور واپس آئے اور وہیں سنہ 373 ہجری میں وفات پائی اور امام ابوبکر بن فورک سے آپ نے درخواست کی کہ وہ آپ کی نمازہ جنازہ پڑھائیں ۔[5]
اقوال
[ترمیم]- جو شخص لالچ اور خواہش سے امیروں کے کھانے کی طرف ہاتھ بڑھاتا ہے وہ کبھی کامیاب نہیں ہوتا اور اس کے لیے سوائے ضرورت مند کے اور کوئی عذر نہیں ہوتا۔
- تخلیق پر آپ کا غور و فکر سبق آموز ہو، آپ کا اپنے آپ پر غور و فکر عبرت ہو اور قرآن پر آپ کا غور و فکر حق اور وحی کا عکس ہو۔اس نے آپ کو اپنی تقریر سنانے کی ہمت کی ورنہ زبانیں تلاوت کرنا چھوڑ دیتیں۔ ۔[6]
وفات
[ترمیم]آپ نے نیشاپور میں 373ھ میں وفات پائی ۔
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ Türkiye Diyanet Vakfı İslâm Ansiklopedisi
- ↑ https://fr.irna.ir/news/84756606/Al-Maghribi-le-grand-gnostique-maghr%C3%A9bin-du-Xe-si%C3%A8cle-en-qu%C3%AAte
- ↑ https://islamansiklopedisi.org.tr/ebu-osman-el-magribi
- ↑ http://hadithtransmitters.hawramani.com/أبو-عثمان-المغربي-سعيد-بن-سلام-القيروا/
- ↑ طبقات الصوفية، سانچہ:المقصود، ص358-362، دار الكتب العلمية، ط2003. آرکائیو شدہ 2017-02-03 بذریعہ وے بیک مشین [مردہ ربط]
- ↑ سير أعلام النبلاء، الذهبي، ج16، ص320-321. آرکائیو شدہ 2016-03-08 بذریعہ وے بیک مشین