اتھولیا روی
اتھولیا روی | |
---|---|
![]() |
|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 21 دسمبر 1994ء (31 سال) کویمبٹور |
شہریت | ![]() |
آنکھوں کا رنگ | بھورا |
بالوں کا رنگ | خاکی |
قد | 1.75 میٹر |
وزن | 55 کلو گرام [1] |
مذہب | ہندومت [1] |
عملی زندگی | |
پیشہ | [[:اداکار|ادکارہ]] |
![]() |
IMDB پر صفحہ |
درستی - ترمیم ![]() |
اتھولیا روی (پیدائش دیویا 21 دسمبر 1994ء کوئمبٹور، تمل ناڈو میں) ایک ہندوستانی خاتون اداکارہ ہے جس نے زیادہ تر تامل فلموں میں کام کیا ہے اور امید ہے اس کو جلدی بالی ووڈ میں اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا۔موقع ملے گا اس نے 2017ء میں فلم کدھل کان کٹودے سے اپنے فلمی سفر کو شروع کیا تھا اور وی بہت سی فلموں میں نظر آئیں جن میں یمالی (2018ء) اور ناڈوڈیگل 2 (2019ء) شامل ہیں۔
ابتدائی زندگی اور کیریئر
[ترمیم]اتھولیا روی ایک تامل بولنے والے گھرانے میں دیویا کے طور پر کوئمبٹور میں پیدا ہوئی اور وہیں پرورش پائی۔ اس نے اپنی اسکول کی تعلیم کوئیمبٹور، تمل ناڈو کے وویکم میٹرک ہائیر سیکنڈری اسکول سے مکمل کی۔ اتھولیا نے کرپاگم کالج آف انجینئرنگ، کوئمبٹور، تمل ناڈو میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کی تعلیم حاصل کی۔ اس کے بعد اس نے ایس آر ایم انسٹی ٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (ایس آر ایم آئی ایس ٹی)، چنئی، تمل ناڈو میں تعلیم حاصل کی اور سری کرشنا کالج آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی، کوئمبٹور، تمل ناڈو میں بھی زیر تعلیم رہی۔ [2] اتھولیا نے اپنے اداکاری کیرئیر کا آغاز مختصر فلم "پلوادی کدل" سے کیا۔ کدھل کان کٹودے (2017ء) میں اس کا مرکزی کردار نہایت جاندار تھا۔ [3] 2018ء میں اس نے وی زیڈ دورائی کی یمالی میں اداکاری کی۔ [4] ایک کردار کی تصویر کشی کرتے ہوئے جسے "ری" (ریتو) کے نام سے جانا جاتا ہے، اتھولیا نے بیان کیا کہ یہ کردار ایک جدید اور خود مختار لڑکی ہے، جو حقیقی زندگی میں اس کے بالکل برعکس ہے۔ اس نے ناگیش تھرائیرنگم (2018ء) میں آری کی گونگی بہن کا کردار ادا کیا۔ [5] 2019ء میں اس نے ستو پیڈیکا اتراو [6] اور ناڈوڈیگل 2 میں کردار ادا کیے تھے۔ [7]
فلموگرافی
[ترمیم]اس کی تمام فلمیں تامل زبان میں ہیں۔ تاہم اس نے 2013ء میں تیلگو کا ڈیبیو کیا۔
سال | فلم | کردار | نوٹس | |
---|---|---|---|---|
2017 | کدھل کان کٹودھے | اتھولیا | پہلی تامل فلم | |
کتھا نیاگن | کنمانی کا دوست | [3] | ||
2018 | یمالی | ریتو | [4] | |
ناگیش تھرائیارنگم | لکشمی | [5] | ||
2019 | کی | دیا کی سہیلی | [8] | |
ستو پیڈیکا اتراو | بھوانا | [6] | ||
ادوتھا ساتائی | پوتھم پونّو | [9] | ||
کیپماری | ورشا | [10] | ||
2020 | ناڈوڈیگل 2 | سومیا | ||
ین پیار آنندھن | ساوتری | |||
2021 | مرونگاکائی چپس | وجے شانتی/پشپا | ||
2022 | واٹم | کوکیلاوانی | [11] | |
ینی تھونیگا | نرمدھا | |||
کیڈیور | فرشتہ عیسیٰ | [12] | ||
2023 | میٹر | تیلگو ڈیبیو | ||
ڈیزل (2022ء فلم) | مکمل |
حوالہ جات
[ترمیم]- ^ ا ب Athulya Ravi Wiki, Height, Age, Boyfriend, Family, Biography & More — اخذ شدہ بتاریخ: 9 جون 2023
- ↑ "Actress Athulya Ravi | Official Website"۔ انٹرنیٹ آرکائیو۔ 2017-04-26 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا
- ^ ا ب "Athulya Ravi shares video of her walking with Rajinikanth's BGM from Petta"۔ 17 جنوری 2019
- ^ ا ب Janani K (7 اپریل 2017)۔ "Athulya Ravi in VZ Durai's next"۔ Deccan Chronicle
- ^ ا ب "Nagesh Thiraiyarangam movie review: Can be enjoyed only in parts!"۔ 17 فروری 2018
- ^ ا ب "Athulya has a bold role in SPU"۔ 5 جنوری 2018
- ↑ "Athulya Ravi joins Nadodigal 2"۔ Cinema Express
- ↑ Kee - Tamil Full movie
- ↑ "'Adutha Saattai' reviewke the sting out of this whip"۔ The New Indian Express
- ↑ Anupama Subramanian (15 دسمبر 2019)۔ "Capmaari movie review: A tedious affair"۔ Deccan Chronicle
- ↑ "Vattam Movie Review: A shoddy hyperlink drama that runs around in circles"۔ Cinema Express
- ↑ "Cadaver trailer: Amala Paul plays police surgeon in this gory investigative thriller". The Indian Express (بزبان انگریزی). 30 Jul 2022. Retrieved 2022-07-31.