مندرجات کا رخ کریں

احترام

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

احترام (انگریزی: Respect) ایک مثبت احساس ہے جو کسی شخص، مقام، تصور یا موقع کے لیے ادب اور لحاظ کے عمل سے مراد لیا جاتا ہے۔ یہ تعظیم اور خصوصی توجہ، نیز اپنی چوکسی اور قابل احترام کے لیے انتہائی لحاظ اور عمل کی تعریف اور پہچان کے مترادف ہے ۔ انگریزی زبان کا لفظ respect لاطینی زبان سے آیا ہے، جس کا عمومًا اردو زبان کا متبادل احترام سے لیا جانا ہے۔ کئی بار ادب و احترام ایک ساتھ مستعمل ہوتے ہیں۔ احترام اپنے مفاہیم اور دائرہ عمل کی رو سے 'توجہ' ، 'غور' پر خصوصی دلالت کرتا ہے اور اصل لفظ لاطینی زبان میں معنے 'دوبارہ دیکھنے' کے رکھتا ہے ، لہذا ایسی چیز جو دوسری نظر کی مستحق ہے وہ قابل احترام چیز تصور کی جاتی ہے۔[1]

انسانوں میں احترام ایک طرفہ بھی ممکن ہے اور دو طرفہ بھی ہو سکتا ہے، اگر یہ دو اشخاص سے متعلق ہو۔ یہ دراصل باہمی احترام ہے۔ احترام کسی گروہ کا بھی ممکن ہے، جیسے کہ مذہبی قائدین کا عمومًا احترام بھی کیا جاتا ہے اور کچھ لوگ مذہبی شخصیات میں الوہیت یا قرب خدا کے واسطے تلاش کرتے ہیں۔ یہ در حقیقت گروہی احترام ہے۔ احترام مقام و مرتبے کی وجہ سے بھی ہوتا ہے۔ جیسے کہ کسی سربراہ مملکت یا وزیر کا احترام یا پھر کسی کاروباری رئیس کا احترام۔ مقدس مقامات کا بھی احترام ہوتا ہے، جیسے کہ مساجد، منادر اور گرجا گھروں کا احترام۔ کبھی موقع اور گھری کا بھی احترام ہوتا ہے، جیسے ماہ رمضان کا احترام اور حج کے دنوں کا احترام۔ کبھی کبھی لوگ دوسرے کے جذبات کا بھی احترام کرتے ہیں، اگر چیکہ فی الحقیقت وہ اس معاملے میں دوسری رائے ہی کیوں نہ رکھتے ہوں، جیسے کہ دوسروں کے مذہبی مقامات یا مقدس کتابوں کا احترام۔

مزید دیکھیے

[ترمیم]

حوالہ جات

[ترمیم]