احساس کمتری

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
یہاں جائیں: رہنمائی، تلاش کریں

Inferiority Complex اپنے آپ کا غلط اندازا لگاتے ہوئےدوسروں کے مقابلے میں خود کو حقیر سمجھنے کو نفسیات کی اصطلاح میں "احساس کمتری" کہا جاتا ہے۔ اگر کسی موقع پر انسان کسی خاص چیز سے خوفزدہ ہو جائے تو پھر بھی وہ احساس کمتری کا شکار ہو جاتا ہے۔ نفسیات کے ماہرین انسانی ذہن اور اعصابی بدنظمی کی حالت کو بھی اسی بیماری میں شامل کرتے ہیں۔

احساس کمتری معارشروں اور قوموں کی صورت حال کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ مثلاً یہ کہا جاتا ہے کہ امریکہ میں وہ آبادی جو افریقا سے لائ گئی تھی اس قوم کو ایک تاریخی احساس کمتری یا Inferiority Complex ہے۔ اسٹریلیا میں ثقافتی معانوں میں بھی احساس کمتری کی بات کی جاتی ہے، جس کو Cultural Cringe بھی کہا جاتا ہے۔