اخفش اوسط

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
اخفش اوسط
معلومات شخصیت
مقام پیدائش بلخ  ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات سنہ 830  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
بصرہ  ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ سائنس دان  ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
P islam.svg باب اسلام

الاخفش الاوسط بصرہ کے عظیم نحویوں میں سے ایک ہیں

نام[ترمیم]

ابو الحسن سعید بن مسعدۃ المجاشعی بالولاء النحوی البلخی المعروف بالا خفش الاوسط۔

علمی مقام[ترمیم]

آپ بصرہ کے نحویوں میں سے ایک ہیں۔ اخفش اکبر، ابو الخطاب ہیں۔ نیز آپ اہل ہجر کے نحوی بھی تھے۔ اور ان کے موالی میں سے تھے۔ آپ کا نام عبد الحمید بن الحمید ہے۔ آپ اجلع تھے۔ اجلع وہ ہوتا ہے جس کے ہونٹ اس کے دانتوں پر منضم نہ ہو تے ہوں۔ اور اخفش، چھوٹی آنکھوں کے ساتھ کمزور نگاہ کو کہتے ہیں۔ آپ کو اخفش اصغر بھی کہا جاتا ہے اور جب علی بن سلیمان المعروف بالاخفش نمودار ہوئے تو آپ اخفش اوسط بن گئے۔ ابو عبید ہ اور سیبویہ وغیرہ نے آپ سے علم حاصل کیا ہے۔ اور اخفش اوسط مذکور عربی زبان کے ائمہ میں سے تھے۔ آپ نے سبیویہ سے نحو سیکھی ہے لیکن آپ اس سے بڑے تھے۔ آپ کہا کرتے تھے کہ سیبویہ نے اپنی کتاب میں جو کچھ لکھا ہے اسے مجھ پر پیش کیا ہے۔ اور آپ کا یہ بھی خیال ہے کہ وہ نحو کو مجھ سے بہتر جانتے ہیں۔ اور آج میں اسے آپ سے بہتر جانتا ہوں۔ آپ نے قرآن مجید ن کے حوالے سے تفسیر معانی القرآن لکھی۔ ابو العباس ثعلب نے بحوالہ آل سعید بن سالم بیان کیا ہے۔ ان کا بیان ہے کہ فراء سعید مذکور کے پاس آئے تو آپ انہیں کہنے لگے کہ اہل لغت اور اہل عربیت کا سردار تمہارے پاس آیا ہے تو فتراء نے کہا جب تک اخفش زندہ ہے اس وقت تک نہیں۔ اخفش نے عروض میں بحر الحبب کا اضافہ کیا ہے۔

تصنیفات[ترمیم]

  • ۔1۔ کتاب تفسیر معانی القرآن
  • ۔2۔ کتاب الاوسط فی النحو
  • ۔3۔ کتاب المقاسیس فی النحو
  • ۔4۔ کتاب الاشتقاق
  • ۔6۔ کتاب العروض
  • ۔7۔ کتاب القوافی
  • ۔8۔ کتاب معانی الشعر
  • ۔9۔ کتاب الملوک
  • ۔10۔ کتاب الاصوات
  • ۔11۔ کتاب المسائل الکبیر
  • ۔12۔ کتاب المسائل الصغیر[1]

وفات[ترمیم]

اخفش اوسط کی وفات 215ھ 830ء میں وفات ہوئی[2]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. تاریخ ابن خلکان المعروف وفیات الاعیان و ابناء الزمان جلد 2 صفحہ 318 نفیس اکیڈ یمی اردو بازار کراچی
  2. الموسوعہ العربيہ العالميہ