استاد اجمل خان

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search

پاکستان کے نامور طبلہ نواز استاد محمد اجمل خان کا تعلق ملتان سے تھا۔ وہ 1957ء کے لگ بھگ پیدا ہوئے اور انہوں نے بارہ سال کی عمر سے طبلہ بجانا شروع کیا۔ وہ بخشی سلامت قوال کے بیٹے ہیں۔ استاد محمد اجمل خان نے طبلہ نوازی کی تربیت استاد شوکت حسین خان سے حاصل کی۔ وہ ساٹھ سے زیادہ ممالک میں طبلہ بجانے کا مظاہرہ کرچکے ہیں اور پاکستان کے تقریباً ہر بڑے گلوکار کے ساتھ سنگت کرچکے ہیں۔ حکومت پاکستان نے ان کی خدمات کے اعتراف میں 14 اگست 2012ء کو صدارتی تمغہ حسن کارکردگی عطا کیا تھا، 12 دسمبر 2019ء کو رحلت فرما گئے ،

Midori Extension.svg یہ ایک نامکمل مضمون ہے۔ آپ اس میں اضافہ کر کے ویکیپیڈیا کی مدد کر سکتے ہیں۔