اسحاق راہی
اسحاق راہی (انگریزی: Ishaq Rahi) (پیدائش: 9 اپریل 1935ء- وفات: 6 جون 1994ء) پاکستان کے رہنے والے سندھی زبان کے ممتاز شاعر، ادیب، محقق اور صحافی تھے۔ ان کی کئی کتب شائع ہو چکی ہیں اور ان کی شاعری کو ممتاز سندھی گلوکاروں نے گایا ہے۔
حالات زندگی
[ترمیم]اسحاق راہی 9 اپریل 1935ء کو برطانوی ہند میں سندھ کے ضلع دادو کے شہر میہڑ میں پیدا ہوئے۔ ان کا اصل نام محمد اسحاق ولد محمد صالح سومرو تھا۔ اسحاق راہی نے پرائمری سے لے کر میٹرک تک تعلیم میہڑ شہر میں حاصل کی۔ مئٹرک کے بعد وہ پرایمری استاد مقرر ہوئے۔ اسحاق راہی مولانا غلام محمد گرامی کے شاگرد رہے۔ انھوں نے شاعری کی ابتدا 1964ء میں کی۔ اسحاق راہی کا شمار سندھ کے استادالشعرا میں ہوتا ہے۔ وہ بزم شعرا سندھ، بزم طالب المولى سندھ اور سندھ کلچرل کونسل ضلع دادو کے رکن رہے۔
تصانیف
[ترمیم]اسحاق راہی کی کتب مجموعۂ غزل اور رباعیات راہی اس کی نمایاں کتب میں شمار ہوتی ہیں۔
وفات
[ترمیم]اسحاق راہی 6 جون 1994ء کو انتقال کر گئے۔[1][2]