اشوکا یونیورسٹی
اشوکا یونیورسٹی (انگریزی: Ashoka University) آزادانہ فنون اور سائنس کے شعبہ جات کی نجی جامعہ ہے جو سونی پت، ہریانہ، بھارت میں واقع ہے۔ اس کا قیام 2014ء میں ہوا۔ اس جامعہ کو یونیورسٹی گرانٹس کمیشن (یو جی سی)، حکومت ہند اور حکومت ہریانہ نے تسلیم کیا ہے۔ اس جامعہ سے کئی سرکردہ شخصیات نے خطاب کیا ہے جیسے دہلی کے نائب وزیر اعلٰی منیش سیسودیا نے اکتوبر 2020ء میں اس جامعے میں حکمرانی میں خوش نظمی کے موضوع پر خطاب کیا[1]۔ اس کے علاوہ جامعہ نئے نئے تعلیمی تجربات اور نئے شعبہ جات قائم کرتی آ رہی ہے جیسے کہ مئی 2021ء میں ایک ایسٹرو فزکس سینٹر کا قیام شامل ہے۔[2] یونیورسٹی سے کئی نامور محقق، حالات حاضرہ کے ناقد اور نامور ماہر سیاسیات نیز شخصی آزادی ، حریت پسند اصولوں اور سیکولر ازم کے علمبردار ملک کے ممتاز کالم نگار جیسے کہ پرتاپ بھانو مہتا[3] اور ماہر معاشیات جیسے کہ اروند سبرامنین بھی اس سے جڑے رہے ہیں۔[4] نامور سائنس دانوں میں ڈاکٹر شاہد جمیل اس جامعے کے تریویدی اسکول آف بایو لائف سائنسیز کے ڈائریکٹر بنائے گئے جو شانتی سوروپ بھٹناگر اعزاز برائے سائنس و ٹیکنالوجی سے بھی نوازے گئے ہیں۔ انھوں نے کئی انٹرویو اور مذاکروں کے ذریعے ملک کے لوگوں کے بیچ کووڈ 19 کے تعلق سے سوالات کے تفصیلی جوابات دیے اور وہ کچھ عرصے کے لیے بھارت کی حکومت کے تشکیل کردہ انڈین سارس سی او وی 2 جینومکس کنسارٹیا (انساکوگ) (Indian SARS-COV-2 Genomics Consortia (Insacog)) کے نام سے ایک مشاورتی گروپ کے اولین صدر بھی رہے جب کہ وہ اس دوران جامعہ کی بھی خدمت کر رہے تھے۔ [5] اس کے علاوہ جامعہ نے کئی مشہور شخصیات سے ویبیناروں کا بھی سلسلہ شروع کیا۔[6]
مزید دیکھیے
[ترمیم]حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ نائب وزیر اعلی نے اشوکا یونیورسٹی کے طلبہ کو گڈ گورننس کی حکمرانی کے بارے میں بتایا ، "دہلی میں ، ہم نے عوام سے سیکھا ، نئے تجربات کیے۔"
- ↑ اشوکا یونیورسٹی ایسٹرو فزکس سنٹر قائم کرے گی
- ↑ اشوکا یونیورسٹی سے پرتاپ بھانو مہتا کے استعفیٰ کیخلاف عالمی صدائے احتجاج[مردہ ربط]
- ↑ پی بی مہتا کے بعد اروند سبرامنین نے بھی اشوکا یونیورسٹی سے استعفیٰ دیدیا
- ↑ Shahid Jameel quits as head of virus genome sequencing group
- ↑ اشوکا یونیورسٹی اور وی ہب کے زیر اہتمام وبینار سے رکن کونسل کویتا کاخطاب