اعلان حقوق انسانی و شہری

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
اعلانِ حقوقِ انسانی و شہری ایک مصور کی بنائی گئی پینٹنگ

اعلان حقوق انسانی و شہری (انگریزی: Declaration of the Rights of Man and of the Citizen) یہ وہ تاریخی دستاویز جسے 1789ء میں فرانس کے سیاسی مفکر عمانویل جوزف سیس نے تیار کیا تھا۔ اسے 1791ء میں فرانسیسی دستور کے دیباچے میں درج کیا گیا ہے۔ اس کی اساس روسو کے نظریات اور امریکی اعلان آزادی پر تھی۔ اس میں تمام انسانوں کے مساوی ہونے، عوام کے اقتدار اعلیٰ اور آزادی، جائداد اور تحفظِ ذات کے بارے میں فرد کے غیر انتقال پزیر حقوق کا ذکر تھا۔[1]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. محمد صدیق قریشی، کشاف اصطلاحات سیاسیات (حصہ اول)، مقتدرہ قومی زبان اسلام آباد، 1985ء، ص 199