مندرجات کا رخ کریں

الفہرست

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
الفہرست
 

مصنف ابوالفراج بن اسحاق   ویکی ڈیٹا پر (P50) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اصل زبان عربی   ویکی ڈیٹا پر (P407) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

محمد بن اسحق بن ابی یعقوب الندیم کی مرتبہ ضخیم کتابیات جس میں اُس تصانیف کے متعلق معلومات درج کی گئی ہیں جو بغداد میں تاتاری حملے کے وقت ضائع ہوگئیں تھیں۔ اس میں بیس ہزار کتابیں اور دو ہزار مصنفین کی کاوش شامل ہے [1]۔ کتابوں کے ساتھ مصنفین کے حالات زندگی بھی تحریر کیے گئے ہیں۔ یہ کتاب اسلا م کی پہلی چار صدیوں میں علوم و ثقافت کی ترقی کا جائزہ لینے کے لیے اولین اور مستند مآخذ مانی جاتی ہے۔

الفہرست اپنے موضوع پر اصل الاصول کی حیثیت رکھتی ہے۔ مناسب حجم کی اس کتاب میں عربی کی تمام اصل مؤلفات اور دیگر زبانوں سے کیے گئے تراجم کا استقصاء کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ ان کتابوں کے مصنفین کے مختصر حالات اور تاریخ و ولادت و وفات (اگر مصنف کو مل سکی تو) وہ بھی دی گئی ہے۔

ابواب

[ترمیم]

ابن ندیم نے کتاب کو دس بڑے ابواب میں تقسیم کیا ہے۔ جن کا نام اس نے مقالات رکھا ہے۔ ہر مقالہ متعدد فصول یا فنون پر مشتمل ہے اور فنون کی کل تعداد بتیس ہے۔ مقالات کی فہرست درج ذیل ہے۔

  1. اللغات والكتب المقدسہ وعلوم القرآن۔
  2. اللغہ والنحو۔
  3. الأخبار والأنساب۔
  4. الشعر۔
  5. علم الكلام۔
  6. الحديث والفقہ۔
  7. الفلسفات۔
  8. الأسماء والخرافات۔
  9. الاعتقادات۔
  10. الكيمياء أو الصنعہ۔

مزید دیکھیے

[ترمیم]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. The Biographical Dictionary of the Society for the Diffusion of Useful Knowledge, Volume 2, Numero 2, p. 782