مندرجات کا رخ کریں

اللہ ڈنوساند

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

اللہ ڈنوساند يا الھڈنو ساند ( سندھی : الھڏنو ساند) تعلقہ اور ضلع مٹیاری، سندھ، پاکستان کا ایک گاؤں ہے۔ یہ گاؤں کراچی - پشاور ریلوے لائن کے ساتھ واقع ہے۔ اس گاؤں میں ریلوے اسٹیشن ہے لیکن فی الحال یہاں کوئی ٹرین نہیں رکتی۔ یہ گاؤں مٹیاری، ٹنڈو جام، نصر پور ٹاؤن، شاہ پور درپور، مسو بھرگڑی اور گاؤں واحد ڈنو انڑ (جسے گاؤں حکیم پیر حاجن شاہ راشدی بھی کہا جاتا ہے) سے سڑک کے ذریعے منسلک ہے۔ اس گاؤں سے مٹیاری تک سڑک کو 2017ء میں بہتر کیا گیا ہے [1][2] یہ گاؤں مٹیاری کے جنوب مشرق میں 13 کلومیٹر اور ٹنڈو جام کے شمال مغرب میں 11 کلومیٹر فاصلے پر واقع ہے۔ یہاں ایک پرائمری اسکول، ہائی اسکول، [3] میڈیکل ڈسپنسری اور ڈاکخانہ [4] قائم کیا گیا ہے۔ اس گاؤں کا نام گاؤں کے ایک معزز شخص کے نام پر رکھا گیا ہے۔ جس کا نام اللہ ڈنو ساند تھا۔ ساند ( سندھی : ساند) سندھی مسلم کمیونٹی کی ایک کنیت ہے۔ یہ گاؤں سندھ کے انتہائی زرخیز علاقے میں واقع ہے۔ کپاس، گندم، کیلا اور گنا اس علاقے کی اہم فصلیں ہیں۔

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. "CM vows to complete 41 road projects by year's end"۔ www.thenews.com.pk (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 19 فروری 2020 
  2. "Murad forms body to oversee road projects in Sindh"۔ Daily Times (بزبان انگریزی)۔ 2017-11-30۔ اخذ شدہ بتاریخ 19 فروری 2020 
  3. "Govt. Boys High School Allah Dino Sand, Mitiari, Hyderabad"۔ hamariweb.com۔ 16 فروری 2020 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 16 فروری 2020 
  4. "Allah Dino Sand, Hyderabad, Sindh - North: 70091 | Pakistan Postcode ✉️"۔ pak.postcodebase.com۔ اخذ شدہ بتاریخ 16 فروری 2020