مندرجات کا رخ کریں

سندھی لوگ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
سندھی لوگ
Sindhi people
سنڌي ماڻھو
सिन्धी मुनीश


گنجان آبادی والے علاقے
 پاکستان23,410,910-35,000,000 (اگست 2011ء؁ میں)[1]
 بھارت2,810,000-4,000,000 (اگست 2001ء؁)[2]
 ہانگ کانگ7,500[3]
زبانیں
سندھی
مذہب
اسلام, ہندو مت, سکھ مت
متعلقہ نسلی گروہ
پشتون لوگکشمیری لوگبلوچی لوگ

سندھی لوگ جنوبی ایشیاء میں آباد لوگوں کا ایک نسلی گروہ ہے جو ہند-آریائی خاندانِ نسل سے تعلق رکھتے ہیں۔ سندھی لوگ پاکستان اور بھارت میں بکثرت پائے جاتے ہیں۔ پاکستان کا صوبہ سندھ انھیں کے نام سے منسوب ہے۔ سندھی لوگ سندھی زبان کو بطور مادری زبان بولتے ہیں اور ہندوستانی زبان (اردو-ہندی) اور انگریزی کو بطور دوسری درجے کی زبان بولتے ہیں۔

پاکستان اور بھارت کے بٹوارے کے دوران 1947ء میں مسلمان سندھی پاکستان اور ہندو اور سکھ وغیرہ بھارت کے ساتھ ملحق ہو گئے۔ سندھی لوگوں کی 94 فیصد آبادی مسلمانوں کی ہے جبکہ 6 فیصد دیگر مذاہب کے پیروکار ہیں۔
پاکستان میں 35 ملین سندھی آباد ہیں جن میں سے ساڑھے تینتیس (33.5) ملین سندھی صوبہ سندھ میں اور باقی کے ڈیڑھ یا دو ملین سندھی پاکستان کے دیگر علاقہ جات میں ہیں۔

نام

لفظ سندھ یا سندھو یا سند، قدیم فارسی لفظ ’’ہند‘‘ یا ’’ہندو‘‘ سے بنا ہے جو سنسکرت میں ’’سندھ‘‘ یا ’’سند‘‘ استعمال ہوتا ہے اور جس کا مطلب ’’دریائے سندھ‘‘ ہے سو جو لوگ دریائے سندھ کے مشرقی طرف پہلے پہلے آباد ہوئے ان کو سندھیوں کا نام دیا گیا۔

نگار خانہ

مزید دیکھیے

حوالہ جات