امتحان

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

طریقہ امتحانات

رسمی تعلیم جو اسکولوں، کالجوں، یونیورسٹیوں اور مدارس میں دی جاتی ہے کے کئی درجے ہوتے ہیں ہر درجے کو تکمیل کا ایک مخصوص وقت ہوتا ہے۔ اس مخصوص وقت کے اختتام پر یہ جاننے کے لیے کہ طلبہ نے اس تعلیمی درجے کے متعلق کتب کو کتنا پڑھا یا اس پر کتنا عبور حاصل کیا ہے جاننے کے لیے امتحانات کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ امتحان تین طریقوں سے لیا جاتا ہے زبانی تحریری اور عملی۔

زبانی امتحان

زبانی طریقہ امتحان میں طلبہ سے زبانی سوالات پوچھے جاتے ہیں۔ ان سوالات کے جوابات عام طور پر انتہائی مختصر ہوتے ہیں اور سوالوں کی تعداد بھی زیادہ نہیں ہوتی

تحریری امتحان

اس طریقہ امتحان میں طلبہ کو ایک سوال نامہ دیا جاتا ہے سوال نامے میں موجود سوالات کے جوابات طلبہ تحریری طور پر دیتے ہیں۔ اس طریقہ امتحان میں بھی سوالات کی تعداد محدود ہوتی ہے البتہ جوابات خاصے طویل بھی ہوتے ہیں۔ طلبہ کو جوابات تحریر کرنے کے لیے ایک مخصوص وقت دیا جاتا ہے اور اس وقت کے اختتام پر طلبہ کو جوابات والا کاغذ نگران کو واپس کرنا ہوتا ہے۔

عملی امتحان

اس طریقہ امتحان میں جسمانی صلاحیتوں کا عملی مظاہرہ کرنا ہوتا ہے جس کی تربیت انھیں پہلے سے دی جاتی ہے۔