امن

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

دیگر استعمالات کے لیے دیکھیے امن (ضد ابہام)

امن کا نشان

امن، سماج کی اس کیفیت کا نام ہے جہاں تمام معاملات معمول کے ساتھ بغیر کسی پر تشدد اختلافات کے چل رہے ہوں۔ امن کا تصور کسی بھی معاشرے میں تشدد کی غیر موجودگی یا پھر صحت مند، مثبت بین الاقوامی یا بین انسانی تعلقات سے تعبیر کیا جاتا ہے۔ اس کیفیت میں معاشرے کے تمام افراد کو سماجی، معاشی، مساوت اور سیاسی حقوق و تحفظ حاصل ہوتے ہیں۔ بین الاقوامی تعلقات میں، امن کا دور اختلافات یا جنگ کی صورت حال کی غیر موجودگی سے تعبیر ہے۔ امن بارے تحقیق اس کی غیر موجودگی یا تشدد کی وجوہات کا احاطہ بھی کرتی ہے۔ عمومی طور پر امن تباہ کرنے میں عدم تحفظ، سماجی بگاڑ، معاشی عدم مساوات، غیر متوازن سیاسی حالت، قوم پرستی، نسل پرستی اور مذہبی بنیاد پرستی جیسے عوامل شامل ہوتے ہیں۔
امن کی عمومی تعریف میں کئی معنی شامل ہوتے ہیں۔ ان میں مجموعی طور پر امن کو تحفظ، بہتری، آزادی، دفاع، قسمت اور فلاح کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ انفرادی طور پر امن سے مراد تشدد سے خالی ایک ایسی طرز زندگی کا تصور لیا جاتا ہے جس کی خصوصیات میں افراد کا ادب، انصاف اور عمدہ نیت مراد لی جاتی ہے۔ معاشرے میں انفرادی طور پر امن کی حالت ہر فرد پر یکساں لاگو ہوتی ہے، جبکہ مجموعی طور پر کسی بھی خطے کا پورا معاشرہ مراد لیا جاتا ہے۔
دنیا کی مختلف زبانوں میں لفظ امن یا سلامتی کو خوش آمدید یا الوداعی کلمات کے طور پر بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ مثال کے طور پر ہوائی زبان کا لفظ Aloha یا پھر عربی زبان کا لفظ سلام، امن یا سلامتی کے معنوں میں استعمال ہوتے ہیں۔ یہ الفاظ الوداعی یا خوش آمدیدی کلمات کے طور پر استعمال کیے جاتے ہیں۔ انگریزی زبان میں PEACE کا لفظ الوداعی کلمات میں استعمال ہوتا ہے، خاص طور پر مردہ افراد کے لیے ایک فقرہ استعمال ہوتا ہے جیسے، Rest in Peace۔

1896ء کی ایک مصورانہ کاوش، جس میں امن کی کیفیت کو بیان کیا گیا ہے۔

امن کی یادگاریں[ترمیم]

فوارہ وقت: برطانیہ اور امریکا کے درمیان 1814ء میں طے پانے والے معاہدے کی یادگار جو سو سال پورا ہونے پر تعمیر کی گئی
نام یادگار مقام تنظیم/ادارہ مطلب/مقصد
جاپانی امن گھنٹی نیویارک، ریاست ہائے متحدہ امریکا اقوام متحدہ عالمی امن
فوارہ وقت شکاگو، ریاست ہائے متحدہ امریکا شکاگو پارک ڈسٹرکٹ برطانیہ و امریکا کے مابین امن کے 100 سال کی یادگار
کانفیڈریٹ میموریل[1] آرلنگٹن، ریاست ہائے متحدہ امریکا آرلنگٹن کا قومی قبرستان جنوبی ریاستوں کی جنگ پر امن کو فوقیت کی یادگار
بین الاقوامی امن باغ شمالی ڈاکوٹا, مانی ٹوبا غیر منافع بخش ادارہ ریاست ہائے متحدہ امریکا اور کینیڈا کے مابین عالمی امن معاہدے کی یادگار

حوالہ جات[ترمیم]

  1. "Arlingtoncemetery.org"۔ 25 جولا‎ئی 2009 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 18 اگست 2010 

مزید دیکھیے[ترمیم]

مشعر عالمی امن