مندرجات کا رخ کریں

ام کيو-9 ریپڑ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے


ام کيو-9 ریپڑ
 

نوع ڈرون (بغیر پائلٹ کی فضائی گاڑی)   ویکی ڈیٹا پر (P279) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عسکری نام MQ-9A
MQ-9  ویکی ڈیٹا پر (P798) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اسلحہ بندی سائیڈ ونڈر میزائل [1]  ویکی ڈیٹا پر (P520) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
معلومات
آغاز خدمات اکتوبر 2007[2]  ویکی ڈیٹا پر (P729) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پہلی پرواز 2 فروری 2001  ویکی ڈیٹا پر (P606) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
صارفین
لمبائی 11 میٹر [4]  ویکی ڈیٹا پر (P2043) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
حد 1000 بحری میل [4]  ویکی ڈیٹا پر (P2073) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

ام کيو-9 ریپڑ جس ڈرون بھی کہلاتا ہے۔ (انگریزی میں :General Atomics MQ-9 Reaper ) امریکا کا بنایا ہوا بغیر پائلٹ کا طیارہ ہے۔ اسے کمپنی جنرل اٹامکس نے بنایا ہے۔ ام کيو-9 ریپڑ کو دشمن کے علاقے میں فضائی جاسوسی یا تباہ کرنے کے مقصد سے بنایا گیاہے . یہ ڈرون دو ہزارکلومیٹر تک مار کرنے اور بم اور میزائل لے جانے کی صلاحیت رکهتا ہے۔ ام کيو-9 ریپڑ امریکا کے علاوہ اٹلی اور برطانیہ زیر استعمال بھی ہے۔

ڈرون موثر ہتھیار

[ترمیم]

ڈرون کے بارے میں ایک اہم بات یہ ہے کہ یہ روایتی توپخانے کے برعکس موثر ترین ہتھیار ثابت ہوتے ہیں، توپخانے کے ذریعے ہدف پر کئی گولے داغے جاتے ہیں جبکہ ڈرون ایک یا دو میزائل فائر کرتا ہے، آرٹلری کے ذریعے داغے جانے والے گولوں کا پھیلاؤ زیادہ ہوتا ہے اور اسے بات کی یقین دہانی کرنے کے لیے کہ ہدف نشانہ بنا ہے اس کے لیے کئی گولے فائر کرنا پڑتے ہیں، لیکن میزائل کی ٹارگٹ تک پہنچنے تک رہنمائی کی جاتی ہے اور وہ عین ہدف پر جا لگتا ہے۔ ام کيو-9 ریپڑ صرف ایک جہاز ہی نہیں بلکہ یہ ایک پورا نظام ہے۔ اس پورے نظام میں چار ڈرون، ایک زمینی کنٹرول سٹشین اور اس کو سیٹلائٹ سے منسلک کرنے والا حصہ ہوتا ہے۔ اس نظام کو چلانے کے لیے پچپن افراد کا عملہ درکار ہوتا ہے۔

تاریخ

[ترمیم]

ام کيو-9 ریپڑ بنانے کا آغاز 2002 میں ام کيو-1 پریڈیٹر کے کامیاب کے بعد کیا گیا۔ اس طيارے کی پہلی تجرباتي پرواز 2002 ميں کی گئی۔ 2007 میں امریکا فوج نے اروزگان میں پھلا طیارہ کا کامیاب تجربہ کیا۔ 2008 میں ام کيو-9 کا پھلا سکواڈرن بنایا گیا۔ 2010 میں امریکا فوج پچاس طیارے زیر استعمال تھے۔

ام کیو – 9 بمقابلہ ام کيو-1 پریڈیٹر

[ترمیم]
ام کیو – 9 افغانستان میں

دستیاب معلومات کے مطابق:

  • ام کیو – 9 ام کيو-1 پریڈیٹر کے مقابلے میں بڑا، جدید،طاقتور اور قوی ہے۔
  • ام کیو – 9 کا وزن ام کيو-1 پریڈیٹر کے وزن کے مقابلے میں زیادہ ہے۔
  • ام کیو – 9 کی رفتار ام کیو – 1 کی رفتار کے مقابلے میں زیادہ ہے۔

ام کیو – 9 کی پرواز مدت 14 گھنٹے ھوتی ہے۔

ڈرون کے بارے میں حقائق

[ترمیم]
  • بنانے والے : جنرل اٹامکس
  • نجن: Garrett TPE331 712 kW
  • لمبائی:11 میٹر
  • اونچائی: 3,6 میٹر
  • اڑان کا وزن: 4,760 کلوگرام
  • رفتار: 893 کلومیٹر فی گھنٹہ
  • مار: 1,850 کلومیٹر
  • ہتھیار:
  • * ہیلفائیر میزائل
  • * GBU-12 Paveway II
  • * AIM-92 Stinger
  1. عنوان : Time — تاریخ اشاعت: 1 جون 2009 — شمارہ: 40
  2. https://archive.today/20120629221356/http://www.af.mil/information/factsheets/factsheet.asp?fsID=6405
  3. https://www.janes.com/defence-news/news-detail/ukraine-conflict-general-atomics-committed-to-providing-mq-9-uavs-to-ukraine
  4. ^ ا ب https://www.af.mil/About-Us/Fact-Sheets/Display/Article/104470/mq-9-reaper/