انجینئروں کا دن

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

انجینئروں کا دن (انگریزی: Engineer's Day) مختلف ممالک میں سال کی مختلف تواریخ پر منایا جاتا ہے۔ 25 نومبر 2019ء کو ورلڈ فیڈریشن آف انجینئرز آرگنائزیشن (ڈبلیو ایف ای او) کی تجویز پر یونیسکو نے 4 مارچ کو پائیدار ترقی کے لیے یونسکو کا عالمی انجینئروں کا دن قرار دیا۔

بھارت میں[ترمیم]

بھارت میں ایم وسویسوریا کے یوم پیدائش کو یعنی 15 ستمبر کو کو ان کی جینتی پر یاد کرتے ہوئے انجینئروں کے دن کے طور پر منایا جاتا ہے۔[1] اس دن اہم شخصیات انجینئروں کو مبارکباد دیتی ہیں اور کئی تقاریب منعقد ہوتے ہیں۔

سماجی میڈیا پر جشن[ترمیم]

سماجی میڈیا پر مختلف طریقوں سے یہ تقریب منائی جاتی ہے جس میں #GlobalEngineer (عالمی انجینئر) کے ہیش ٹیگ کا استعمال، خود کی اور ساتھی انجینئروں کی تصویر کا پوسٹ کرنا، طلبہ کے ساتھ انجینئرنگ کی سرگرمیوں کا ذکر، انجینئرنگ سے جڑی مخصوص تقریبات کی تفصیلات، پسندیدہ انجینئرنگ پروجیکٹ جس پر لوگ کام کر رہے ہیں یا کرنے جا رہے ہیں یا کر چکے ہیں کی تفصیلات کا پوسٹ کرنا شامل ہو سکتا ہے۔ [2]


مزید دیکھیے[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]